اہم ترین خبریںپاکستان

کل مسالک علماءبورڈ پنجاب کے اعلیٰ سطح وفدکی ایم ڈبلیوایم رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اسدعباس نقوی سے ملاقات

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجا ب نے، علماءکرام کے کردار کی تعریف اور کہا کہ ’’معاشرے میں علماء کرام اپنی روش تبلیغ کے ذریعے اپنا خالصانہ کردار پیش کریں تو معاشرہ امن کا گہورا بن سکتا ہے

شیعیت نیوز: کل مسالک علماء بورڈ کے علمائے کرام جن میں بریلوی ، شیعہ ،دیوبندی ، اہلحدیث مسلک سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کے اعلیٰ سطحی وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برادرسید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی بننے پر مبارکباد پیش کی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی فرقہ ورانہ روش کو ترک کر کے بین المسالک ہم آہنگی کی فضا کو بر قرارکی جائےگی ۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجا ب نے، علماءکرام کے کردار کی تعریف اور کہا کہ ’’معاشرے میں علماء کرام اپنی روش تبلیغ کے ذریعے اپنا خالصانہ کردار پیش کریں تو معاشرہ امن کا گہورا بن سکتا ہے ۔ ہم ہر طرح سے علماٗ کرام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ علماء کرام انبیاء کے وارث ہیں ۔ ہماری علمائے کرام سے معاشرہ سازی کے لئے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی عدم توجہی کے باعث غریب غریب تر ہو رہا ہے۔ کمر توڑ مہنگائی نے غریب لوگوں کا جینا مشکل بنا دیا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

کل بین المسالک علماءء بورڈ کے وفد نے بھی یقین دلایا کہ ہم حکومت پنجاب کے ساتھ کھڑے ہیں اور معاشرے میں امن، بھائی چارے اور اخوت کی فضاء برقرار کرنے میں ہمیشہ میدان میں نظر آئیں گے ۔ یہ نہ صرف ہماری شرعی ذمہ داری ہے بلکہ ہمارا اخلاقی فریضہ بھی ہے کہ ہم حکومت وقت کی ہر احسن اقدام کی تائید کرتے ہوئے ساتھ دیں۔یہ ملاقات معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کے آفس واقع سیکرٹریٹ حکومت پنجاب لاہور میں ہوئی جو ایک گھنٹہ تک جاری رہی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button