یورپی یونین اور برطانیہ کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان آج کریں گے، ایران کا انتباہ

12 دسمبر, 2022 19:16

شیعیت نیوز:  اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آج پیر 12 دسمبر کی صبح صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: "ہم اپنے اندرونی معاملات میں کسی ملک کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔ ہم بیرونی مداخلت کو غیر قابل قبول، تخریبی، اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین سے ٹکراو سمجھتے ہیں۔ کسی بھی ملک کو دوسرے خودمختار ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق حاصل نہیں ہے۔ ایران ان بعض ممالک کے خلاف جوابی اقدامات کا حق رکھتا ہے جنہوں نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے۔ ایران نے سفارتی میدان میں اپنے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایران نے بعض ممالک کی جانب سے اپنے خلاف غیر قانونی پابندیاں لگائے جانے کے خلاف بھی جوابی اقدامات انجام دیے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں: اہلسنت انقلابی مولوی عبدالواحد ریگی کو کیوں شہید کیا گیا؟ـ| تحریر: علی احمدی

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا: "بعض ممالک نے مداخلت آمیز اقدامات انجام دیے ہیں جبکہ یورپی یونین جیسی بعض تنظیموں نے بھی ایسا کام انجام دیا ہے۔ ہم نے ان کے خلاف ردعمل کے اظہار کے ساتھ ساتھ جوابی اقدامات کے طور پر اپنا جائز حق استعمال کرتے ہوئے کچھ نئی پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے جن کا اعلان آج کیا جائے گا۔ یہ پابندیاں یورپی یونین سے مربوط بعض مراکز، شخصیات اور اسی طرح برطانیہ کے بعض مراکز اور شخصیات کے خلاف عائد کی جائیں گی۔ اسلامی جمہوریہ ایران ہر گز اس قسم کے ممالک کے تخریبی اقدامات کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے جائز قانونی حق کو بروئے کار لانے میں نہیں ہچکچائے گا اور ہر قسم کے منفی رویے پر بروقت ردعمل ظاہر کرے گا۔ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت بغیر جواب کے نہیں رہے گی اور ایران کبھی بھی سیاسی دباو کا شکار نہیں ہو گا۔”

 

11:22 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top