اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم شیخ کاظم العمری کو گرفتار کر لیا گیا

شیعیت نیوز: سعودی حکومت نے ایک ممتاز سعودی شیعہ عالم شیخ کاظم العمری کو دوسری مرتبہ گرفتار کر لیا۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی حکومت نے شیخ کاظم العمری کو مدینہ منورہ شہر سے ملک میں شیعوں کے خلاف اپنے جرائم اور سختیوں کے تسلسل میں گرفتار کر لیا۔

شیخ کاظم العمری علامہ محمد العمری کے بیٹے ہیں اور ان کا شمار سعودی عرب اور مدینہ کی ممتاز مذہبی شخصیات میں ہوتا ہے۔

شیخ کاظم العمری کو 11 اگست 2009 کو مدینہ منورہ شہر میں ان کے والد کے فارم پر سعودی فوج کے چھاپے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا جو ایک مذہبی مرکز ہے اور جہاں ان کا دفتر اور مسجد بھی واقع ہے۔

اس وقت بہت سے سنی اور شیعہ علماء اور سیاسی، قانونی اور سماجی کارکن سعودی حکومت کی جیلوں میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ولی عہد بن سلمان نے ’’حرمین شریفین‘‘ کو میوزک فیسٹیول کا مرکزبنا دیا!

دوسری جانب انسانی حقوق کے ایک ادارے کا کہنا ہے کہ آل سعود کی حکومت اپنے مخالفین کو بری طرح تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔

ابتکار آزادی نامی انسانی حقوق کی تنظیم نے گزشتہ شب اعلان کیا کہ سعودی عرب میں آزادی بیان اور آزادی اظہار رائے کے حامی تین قیدیوں کو اس وقت آل سعود کی سخت ترین سزاوں کا سامنا ہے۔

ان قیدیوں میں سے ایک عبدالله الحامد تھے جنہیں 2 اپریل 2020 میں سخت ترین جسمانی ایذائیں پہنچائیں گئیں اور جیل میں بہیمانہ رویے اور علاج معالجے کی سہولت سے محرومی کی بنا پر وہ جیل میں ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیھٹے۔

ان قیدیوں میں سے ایک اور شیخ سلمان العوده ہیں جو 2017 سے آل سعود کی جیل میں ہیں جبکہ تیسرے قیدی محمد القحطانی ہے جنہوں نے 10 سال تک قید کی سخت سزا کاٹی اور پھر اسکے بعد سے وہ لاپتہ ہو گئے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے آل سعود سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی قیدیوں خاص طور سے انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی دو خواتین قیدیوں کو فوری طور پر جیل سے رہا کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button