علامہ صفدر حسین نجفی ؒ کا کردار و سیرت آج بھی دینی و مذہبی شخصیات کیلئےمشعل راہ ہے،علامہ شبیرمیثمی

03 دسمبر, 2022 12:51

شیعیت نیوز: محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی نے دینی و مذہبی تعلیمات کے شعور کو اجاگر کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا اور صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں دینی تعلیمی اداروں کے کا ایک مضبوط نظام متعارف کروایا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی فنانس سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے محسن ملت کی برسی کے موقع پر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفیؒ تشیع پاکستان کا ناقابل فراموش کردار

انہوں نے کہا کہ محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی اپنی ذات میں ایک انجمن تھے اور انہوں نے اپنے امور اور فعالیت کو صرف دینی مدارس کی تاسیس ہی کی حد تک محدود نہیں رکھا بلکہ دیگر قومی مسائل میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور سخت و بحرانی حالات میں قوم کی بہترین انداز میں رہنمائی فرمائی۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کی قومی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ان کا کردار و سیرت دینی و مذہبی شخصیات کے لئے مشعل راہ ہے۔

9:18 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top