ایران ترقی کی راہ پر گامزن ہے، چیف کمانڈر جنرل سلامی

01 دسمبر, 2022 16:20

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور کسی سے نہیں ڈرتا کیونکہ یہ ملک طاقتور ہے۔

یہ بات بڑیگڈئیر جنرل حسین سلامی نے جمعرات کے روز جنوبی صوبے فارس کے دارالحکومت شیراز میں لوگوں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ایران کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے منصوبوں کے باوجود ایرانی قوم اب تک کی کامیابیوں کی حفاظت اور پیشرفت کی راہ میں مزید قدم اٹھانے کے لیے مزید پرعزم ہو جائے گی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر جنرل سلامی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی ان کی عظیم قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران کو خطے کی ایک بڑی طاقت میں تبدیل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے جوہری معاہدے کی بحالی کے مذاکرات کے حوالے سے سخت موقف اختیار کیا ہے اور پابندیوں کو ترقی کے مواقع میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

سپاہ پاسداران کے چیف کمانڈر نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل پس پردہ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ایران میں فسادات کو سیاسی طور پر چلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ لیکن، ایرانی قوم پیچھے نہیں ہٹے گی۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی نسل پرست ریاست فلسطینی عوام کی نسل کشی کر رہی ہے، ناصر کنعانی

دوسری جانب ایران کی عوامی رضاکار فورس بسیج کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ ہارڈ جنگ کے میدان میں بے بس ہو جانے کی بنا پر ایران کا دشمن ایرانی قوم کو فریب دینے کی غرض سے پروپیگنڈہ اور نفسیاتی جنگ کو ترحیح دیتے ہوئے سافٹ جنگ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

ایران کی عوامی رضاکار فورس بسیج کے سربراہ جنرل غلام رضا سلیمانی نے تہران میں بسیج فورس کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی عظیم اور باوقار قوم نے رونما ہونے والے مختلف واقعات میں ہمیشہ اپنی ذہانت و ہوشیاری کا مظاہرہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم کی ہوشیاری کے نتیجے میں دشمن کی تمام شرمناک و ناپاک سازشیں ناکام ہوئیں اورامریکی و صیہونی حکام نے اس ناکامی کا بارہا اعتراف بھی کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران میں حالیہ فسادات اور بدامنی کے واقعات میں ایرانی قوم اور سیکورٹی اہلکاروں نے دشمن کے تربیت یافتہ اور فریب خوردہ عناصر میں فرق کو سمجھتے ہوئے صبر و بردباری کا مظاہرہ کیا اور منطقی اقدامات عمل میں لاتے ہوئے دشمن کی اس سازش پر بھی پانی پھیر دیا۔

جنرل غلام رضا سلیمانی نے کہا کہ دشمن اس لئے بوکھلایا ہوا ہے کہ ایران کے خلاف مختلف قسم کی پابندیوں کے باوجود وہ اپنے نوجوان سائنسدانوں اور ماہرین کے بل بوتے پر ہر شعبے میں قابل ذکر ترقی کر رہا ہے اور ایران نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

12:33 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top