چینی بحریہ نے امریکی کروزر کو راستہ بدلنے پر مجبور کر دیا

29 نومبر, 2022 16:53

شیعیت نیوز: ایک ہی وقت میں جب واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے، چینی بحریہ اور ایک امریکی کروزر کے درمیان بحری تصادم نے سرخیوں میں جگہ بنائی ہے۔

خبر رساں ایجنسی ’’رائٹرز‘‘ نے جنوبی بحیرہ چین میں امریکی جنگی جہاز کے ساتھ بحری تصادم کے بارے میں عوامی جمہوریہ چین کی فوج کا بیان رپورٹ کیا۔

اس بیان کے مطابق ایک امریکی میزائل کروزر غیر قانونی طور پر بحیرہ جنوبی چین میں سپارٹن جزائر کے پانیوں میں داخل ہوا تھا جسے چینی بحریہ کے جواب سے علاقے سے ہٹا دیا گیا۔

چینی فوج نے خبردار کیا کہ امریکی فوج کے اقدامات سے چین کی خودمختاری اور سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کی ترقی اور اس کے اعلی اور حقیقی مقام تک پہنچنا ایران کے مفاد میں ہے، رہبر معظم

دوسری جانب چین سے سر اٹھانے والے کورونا وائرس نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی جان لی اور کروڑوں لوگوں کو بری طرح متاثر کیا۔

سحر نیوز دنیا: چین میں کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کئی شہروں تک پھیل گیا، کورونا پابندیوں کے خلاف شہریوں کے مسلسل احتجاج کے دوران کئی شہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی ۔ بعض شہروں میں پابندیاں نرم کر دی گئی ہیں جبکہ احتجاج کے پیش نظر چینی سٹاک مارکیٹ بھی مندی کا شکار ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں مندی کے ساتھ ساتھ ڈالر کے مقابلے میں یوآن کی قیمت میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں جبکہ مظاہروں کے بعد چینی حکومت سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے میں ناکام نظرآ رہی ہے۔

واضح رہے کہ چین سے سر اٹھانے والے کورونا وائرس نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی جان لی اور کروڑوں لوگوں کو بری طرح متاثر کیا۔

11:17 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔