اہم ترین خبریںایران

جنرل قاآنی کے حالیہ دورہ عراق سے متعلق برطانوی اخبار کے دعوے کی تردید

شیعیت نیوز: باخبر ذرائع نے المیادین کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر کے حالیہ دورہ بغداد کے دوران شمالی عراق میں زمینی کارروائی کرنے کی دھمکی کے بارے میں ایک برطانوی اخبار میں شائع ہونے والا دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔

المیادین نیوز چینل نے بعض ایرانی ذرائع کے حوالے سے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز میں ایران کے بارے میں کیے گئے دعوے کو مسترد کر دیا۔

اس برطانوی اخبار نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے بغداد کے دورے کے دوران دھمکی دی تھی کہ اگر علیحدگی پسند دہشت گردوں کو ایران میں دراندازی سے نہ روکا گیا تو تہران شمال میں زمینی کارروائی شروع کر دے گا۔

المیادین چینل نے اطلاع دی ہے کہ یہ دعوے کسی بھی طرح درست نہیں ہیں اور جنرل قاآنی نے عراقی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران اس قسم کے بیانات نہیں دیے۔

ان ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ آئی آر جی سی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے شمالی عراق پر کسی طرح کے زمینی یا غیر زمینی حملے کی دھمکی نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں : ہم دشمن کی میزائل ڈیفنس شیلڈ کو ناکارہ بنا سکتے ہیں، سربراہ جنرل حاجی زادہ

دوسری جانب ایرانی پاسداران اسلامی انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ نے سمندر کے دعویداروں کو بے بس کردیا ہے۔

یہ بات ایڈمرل علیرضا تنگسیری نے پیر کے روز 28 نومبر کو بحریہ کے قومی دن کی مناسبت سے ایک تہنیتی پیغام میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی پاسداران اسلامی انقلاب کی بحریہ اور آرمی کی بحریہ ولایت فقیہ ( سپریم لیڈر ) کی ہمدردی اور حمایت کے ساتھ خطے میں تیاری اور جنگی طاقت اور بے مثال سمندری طاقت کی سطح کو مؤثر طریقے سے بڑھانے میں کامیاب ہوئی ہیں، اور انہوں نے سمندر کے دعویداروں کو مایوسی کی طرف دھکیل دیا۔

علیرضا تنگسیری نے کہا کہ آرمی کی بحریہ کے ساتھیوں کے ساتھ ہم آہنگی، اتحاد اور ہمدردی ہمارے سٹریٹیجک اصولوں میں سے ایک ہے اور ہم مضبوط اور ثابت قدم رہیں گے، اور ہم ترقی کی راستے سے ایک لمحے کے لیے بھی نہیں رکیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button