ہم دشمن کی میزائل ڈیفنس شیلڈ کو ناکارہ بنا سکتے ہیں، سربراہ جنرل حاجی زادہ

شیعیت نیوز: سپاہِ پاسداران انقلابِ اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ آج ہم نے جوانوں اور ماہرین کی کوششوں سے، دشمن کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے اور جدید ترین جنگی طیاروں سمیت ہتھیار بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انقلابِ اسلامی اور اس کی گرانقدر کامیابیوں کے دفاع اور ایرانی قوم کے امن و امان کو برقرار رکھنے اور اسے فروغ دینے کے سلسلے میں، پاسداران اسلامی انقلاب کی فضائیہ، میزائل، ڈرون، دفاع، پرواز، راڈار، خلائی، وغیرہ کی صنعتوں اور دیگر شعبوں میں اسلام کے دشمنوں سے نمٹنے میں کامیاب رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شام کی جانب سے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کی مذمت
سپاہِ پاسداران انقلابِ اسلامی کی فضائیہ فوج کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ ہماری دفاعی پیداوار میں نمایاں اضافہ اور تازہ ترین کامیابیوں کی وجہ سے ایران کے دشمنوں بشمول امریکہ، صہیونی غاصب ریاست اور ان کی کٹھ پتلی حکومتوں کے میزائل اور دفاعی سسٹم ناکارہ ہو کر رہ گیا ہے۔
جس کی تازہ ترین کامیابی نے ایران کے دشمنوں بشمول امریکہ، صہیونی ریاست اور ان کی کٹھ پتلی حکومتوں کی میزائل دفاعی ڈھال کو کئی دہائیوں سے ناکارہ بنا دیا ہے۔
دوسری جانب ایران نے فیفا کو ایک باضابطہ خط بھیج کر امریکی فٹ بال فیڈریشن کے خلاف شکایت درج کرائی۔
ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی پرچم میں تبدیلی اور پھر امریکی فٹ بال فیڈریشن کیجانب سے ایرانی پرچم سے لفظ ’’اللہ‘‘ ہٹانے کی وجہ سے متعلق بیان کے بعد ایرانی فٹ بال فیڈریشن نے فیفا کو باضابطہ خط بھیجا اور امریکی فٹ بال فیڈریشن کے خلاف شکایت درج کرائی اور عالمی فٹبال فیڈریشن سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی فیڈریشن کی اس خلاف ورزی کی سنجیدگی سے تحقیقات کرے۔