یمن

سعودی اتحاد کے حملوں کے آغاز سے اب تک 18 ہزار سے زیادہ یمنی جاں بحق

شیعیت نیوز: یمن کے ’’عین‘‘ انسانی حقوق کے ادارے نے ہفتے کیرات کو ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں کے آغاز سے اب تک 18 ہزار سے زیادہ یمنی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

عین انسانی حقوق کے ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن کے خلاف 2800 دنوں کی جارحیت میں 18 ہزار 13 یمنی شہید اور 29,660 دیگر زخمی ہوئے۔

اس رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں میں 4 ہزار 61 یمنی بچے بھی شہید اور 4 ہزار 739 بچے زخمی ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں 2 ہزار 454 خواتین جاں بحق اور 2 ہزار 966 خواتین زخمی ہوئیں۔

انسانی حقوق کے اس مرکز نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ اس عرصے کے دوران 5 لاکھ 98 ہزار 737 رہائشی مکانات، 1 ہزار 679 مساجد اور 415 اسپتال اور طبی مراکز تباہ ہوئے۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے اپنے حملوں میں 15 ہوائی اڈوں، 16 بندرگاہوں، 344 پاور پلانٹس، 7 ہزار 99 سڑکوں اور پلوں، 616 مواصلاتی مراکز اور 2 ہزار 974 پانی کے ٹینکوں اور پانی کی فراہمی کے نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا۔

عین انسانی حقوق ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اتحادی حملوں میں 407 فیکٹریوں اور صنعتی ورکشاپس اور 385 آئل ٹینکرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : مزاحمت صیہونی منصوبوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، حزب اللہ رکن شیخ نبیل قاووق

دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمن کے محاصرے اور ناکہ بندی کی وجہ سے پانچ ہزار مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

المسیرہ نیٹ نے یمن کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ مخصوص دواؤں اور ضروری محلول کی قلت کے سبب ڈیالیس کا عمل رک جانے کی صورت میں پانچ ہزار سے زائد مریضوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں۔

یمن کی وزارت صحت نے امید ظاہر کی ہے کہ عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں گردے کے مریضوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے ضروری دواؤں اور محلول کی فراہمی کو یقینی بنائیں گی۔

یمن کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گردے کے مریضوں کے سالانہ پانچ لاکھ ڈیالیسس انجام پاتے ہیں جس کے لیے لازمی دواؤں اور محلول کی ضرورت ہے، جبکہ گردے کے مراکز میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور عملے کی تنخواہیں بند ہوجانے کی وجہ سے مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button