شہید عزالدین حداد کی قربانی پر عبدالملک الحوثی کا تعزیتی پیغام، مزاحمت مزید مضبوط
شیعیت نیوز : القسام کے کمانڈر کی شہادت پر عبدالملک الحوثی کا تعزیتی پیغام۔ انصاراللہ یمن کے رہنما عبدالملک الحوثی نے القسام بریگیڈز کے سربراہ کمانڈر عزالدین حداد کی شہادت پر ان کے مجاہد ساتھیوں کو تعزیت اور مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ شہید حداد اور ان کے خاندان کو نشانہ بنانا صہیونی جرائم کے اسی سلسلے کا حصہ ہے جو گزشتہ عرصے سے غزہ، مغربی کنارے اور مسجد اقصیٰ کے خلاف جاری ہے۔ عبدالملک الحوثی نے مزید کہا کہ یہ عظیم قربانیاں القسام بریگیڈز، دیگر مزاحمتی گروہوں اور محور مزاحمت کے مجاہدین کے عزم، صبر اور جدوجہد کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی کے مذاکرات میں بڑی پیش رفت، ایران کا مضبوط موقف امریکہ کو قبول کرنا پڑا
انہوں نے واضح کیا کہ ہم غزہ کے عوام اور مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ اپنے ثابت قدم مؤقف پر قائم ہیں، اور اسی طرح لبنان، ایران اور دیگر اسلامی ممالک کے عوام کے ساتھ بھی اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صہیونی یلغار کے مقابلے میں ہمیں نصرت الٰہی پر کامل یقین ہے، اور آخرکار جدوجہد اور مقابلے کا انجام مؤمنوں کے حق میں ہوگا، خواہ یہ راستہ طویل ہو یا مختصر؛ بے شک اللہ کی مدد قریب ہے۔







