کعبہ پر فیس لینے والے آبنائے ہرمز سے مفت گزرگاہ مانگتے ہیں، رہنما انصاراللہ

05 مئی, 2026 17:54

شیعیت نیوز : یمنی مقاومتی تحریک انصاراللہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کی جانب سے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر سعودی عرب کے دوہرے موقف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے سعودی حکومت کے موقف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ریاض خود کعبہ پر ٹول ٹیکس اور فیس عائد کرتا ہے، لیکن ایران سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز پر کسی قسم کا ٹیکس نافذ نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ہوشیار رہے، بدخواہوں کے بہکاوے میں آکر دوبارہ دلدل میں پھنس نہ جائے، ایرانی وزیر خارجہ

محمد الفرح نے کہا کہ سعودی عرب کا یہ رویہ واضح طور پر دوہرا معیار اور منافقانہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے، کیونکہ وہ ایک طرف مذہبی مقامات پر مالی بوجھ ڈالتا ہے اور دوسری طرف عالمی تجارتی گزرگاہ سے متعلق ایران کے خودمختار حق کو تسلیم کرنے سے انکار کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز جیسے اہم سمندری راستے کے حوالے سے ایران کا فیصلہ اس کے قومی مفادات اور علاقائی سلامتی کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے، جبکہ سعودی عرب اس مسئلے پر انصاف پر مبنی موقف اختیار کرنے کے بجائے سیاسی مفادات کو ترجیح دے رہا ہے۔

8:30 شام مئی 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔