انگلینڈ کی فائربریگیڈ سروس میں نسلی اور جنسی امتیاز عروج پر
شیعیت نیوز: ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کے دوسرے شعبوں کی طرح لندن کی فائربریگیڈ سروس بھی نسلی اور جنسی امتیاز سے پاک نہیں ہے ۔
ایک برطانوی ٹی وی چینل کے مطابق محکمہ فائربریگیڈ کےایک نوجوان ملازم کی خودکشی کے بعد انجام پانے والی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اس ادارے میں نسلی تعصب اور خواتین کے ساتھ صنفی امتیاز معمول بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : انقلاب اسلامی کے خلاف شیاطین عالم اکھٹے ہو کر سازشیں کر رہے ہیں،علامہ مقصودڈومکی
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ فائر بریگیڈ میں تقریبا ہر سطح پر اس طرح کی بدسلوکی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا مشاہدہ کیا جارہا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق بعض فائر اسٹیشنوں میں سیاہ فام کارکنوں کے لاکرز پر پھانسی کا پھندا لٹکایے جانے، خواتین ملازمین پر جنسی فقرے کسے جانے کے لاتعداد واقعات کے علاوہ مرد ملازمین کو دوران ڈیوٹی گندی فلمیں دیکھتے ہوئے پایا گیا۔
لندن کے میئر صادق خان نے اس رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ فائر بریگیڈ میں رائج نسل پرستی اور صنفی تعصبات کے خاتمے کے لیے لازمی اقدامات میں عمل میں لانا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ بائیولوجیکل ہتھیاروں پر بھاری سرمایہ لگا رہا ہے، روس
دوسری جانب اٹلی؛ خواتین کے خلاف ملک میں بڑھتے جسمی و جنسی تشدد کو لے کر ہزاروں اطالوی شہریوں نے دارالحکومت روم کی سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کیا۔
اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین شامل تھیں جو اپنے خلاف جبر و تشدد کی روک تھام کا مطالبہ کر رہی تھیں۔
اٹلی کے ایک تحقیقاتی مرکز کی رپورٹ کے مطابق ہر سال اس ملک میں 75 فیصد خواتین اپنے موجودہ یا سابق شریک زندگی کے ہاتھوں جبر و تشدد کا نشانہ بنتی ہیں۔







