کدوری یونیورسٹی میں گھس کر اسرائیلی قابض فوج کا فلسطینی طلبہ پر تشدد
شیعیت نیوز: فلسطینی طلبہ کی کثیر تعداد کے لیے بد ترین آنسو گیس کی وجہ سے سانس لینا اس وقت دشوار ہو گیا، جب اسرائیلی قابض فوج نے طولکرم میں قائم ٹیکنیکل کدوری یونیورسٹی پراچانک دھاوا بول کر آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی۔
کدوری یونیورسٹی میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی قابض فوج کی یہ دوسری کارروائی تھی۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فوجیوں نے یونیورسٹی میں گھس کر تشدد کیا تو طلبہ اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
اس دوران اسرائیلی قابض فوج نے اندھا دھند آنسو گیس کا استعمال کرنے کے علاوہ ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں اور فائرنگ بھی کی۔
یہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی تعمیر کردہ دیوار کے نزدیک بھی طلبہ اور اسرائیلی قابض فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
واضح رہے فلسطینی نوجوان اور سکولوں سے لیکر یونیوسٹی تک کے فلسطینی طلبہ آجکل قابض اسرائیلی فوج کا خصوصی ہدف بنے ہیں۔ نابلس کے جنوبی علاقے میں قابض فوجیوں نے دو بچوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
جبکہ بیت لحم کے جنوب میں ایک گراونڈ پر بھی دھاوا بول دیا۔ یروشلم میں بھی ایک کارروائی کے دوران اسرائیلی قابض فوج نے دو فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : انسانی حقوق کونسل میں نام نہاد ایران مخالف قرارداد منظور، پاکستان اور چین کی مخالفت
دوسری جانب اسرائیلی قابض پولیس نے ایک بڑی گرفتاری مہم کے دوران گذشتہ رات متعدد فلسطینی مزدوروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے لیے چھاپوں کا یہ سلسلہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بغیر وقفے کے جاری رہا۔
عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کی گرفتاری کے لیے کارروائ کی ۔ یہ کارروائی اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے تعمیر کی گئ اس ظالمانہ دیوار کے ساتھ کی گئی جو فلسطینیںوں کا رستہ روکنے اور فلسطینی علاقوں پر قبضے کو پکا کرنے کے لیے بنا رکھی ہے۔
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کی گئی ان گرفتاریوں کےحوالے سے اسرائیلی قابض پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران مغربی کنارے کے رہائشی 26 افرادکو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ کارروائیاں عرب دیہاتوں سے متصل علاقوں میں کی گئی ہیں۔
اسرائیلی پولیس نے مزید کہا ‘ گرفتار کیے گئے کارکنوں کے پاس رہائشی دستاویزات اور کام کرنے کے لیے جاری کردہ اجازت نامے نہیں تھے۔







