انسانی حقوق کونسل میں نام نہاد ایران مخالف قرارداد منظور، پاکستان اور چین کی مخالفت

25 نومبر, 2022 16:05

شیعیت نیوز: رائٹرز نے خبر دی ہے کہ امریکہ اور یورپی ملکوں نے ایران میں فسادات کی حمایت کو جاری رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ایک نام نہاد ایران مخالف قرارداد ’’ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال‘‘ منظور کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین، پاکستان، اریٹیریا، وینزویلا، کیوبا اور آرمینیا اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیا اور اسے سیاسی عمل قرار دیا۔

جبکہ بولیویا، برازیل، بھارت، امارات، قطر، کیمرون، انڈونیشیا، ملاوی، موریطانیہ، سینیگال، نمیبیا، ازبکستان اور قزاقستان نے حمایت یا مخالفت میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

دوسری طرف اس ایران مخالف قرارداد کے حق میں ارجنٹینا، بنین، جمہوریہ چیک، فن لینڈ، فرانس، گابون، گامبیا، جرمنی، لیبیا، ہنڈوراس، جاپان، لٹونی، لاگزمبرگ، میکسیکو، مونٹینیگرو، نیپال، ہالینڈ، پیراگوائے، پولینڈ، کوریا، صومالیہ، برطانیہ، یوکرین اور امریکا نے ووٹ کیا۔

مذکورہ ایران مخالف قرارداد امریکہ اور یورپی ممالک کے سیاسی دباؤ کے تحت منظور کی گئی۔

خیال رہے کہ امریکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوتا ہے تاہم اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی بنا پر پر عالمی تنظیموں اور مختلف فورمز پر اس کی مذمت نہیں کی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ یوکرین میں اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کی پردہ پوشی کرنے کے درپے، ریابکوف

دوسری جانب سات یورپی ملکوں نے روس سے ایندھن کی درآمداتی قیمت مقرر کیے جانے کے بارے میں گروپ سیون کی قرار داد کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی ہے۔

رشیا ٹوڈے کے مطابق، ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹرسیارتو نے کہا ہے کہ ہم نے گیس کی قیمت کے تعین کے لیے بات چیت شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں بعض تجاویز اچھی نہیں اور یورپ کی توانائی کی سیکورٹی کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔

آرٹی ٹیلی ویژن کے تجزیہ نگار رشل مرسڈن کا کہنا ہے کہ روس سے تیل کی قیمت کی حد مقرر کیے جانے کے معاملے میں یورپی یونین میں اختلافات پائے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلغاریہ، ہنگری، سلواکیہ، چیک، اسٹونیا، پولینڈ اور لیٹویا نے دھمکی دی ہے کہ وہ گروپ سیون کے بل کو یورپ کے حق میں ویٹو کردیں گے۔

دوسری جانب روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم قیمتوں کی حد پرعملدرآمد کرنے والے ملکوں کو گیس اور پیٹرولیم مصنوعات فراہم نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ گروپ سیون میں برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکہ، پلس یورپی یونین شامل ہیں ۔

5:31 صبح اپریل 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔