ایس یو سی کے مرکزی رہنماعلامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ چیئرمین امام خمینیؒ ٹرسٹ علامہ افتخارنقوی سے ملاقات

25 نومبر, 2022 12:50

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور علامہ فیاض حسین مطہری نے امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی سے ملاقات کی، حال ہی میں ان کے دل کے کامیاب آپرئشن پر ان کی عیادت کی اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: میں اپنے تمام کارکنان سے کہتا ہوںعمران خان کی کال پر آزاد و خود مختار پاکستان کی جدوجہد کیلئے گھروں سے باہر نکلیں ،علامہ راجہ ناصرعباس

ملاقات میں ملکی، سیاسی اور مذہبی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع علامہ سید افتخار نقوی نے بے لوث عوامی خدمات انجام دینے پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی توفیقات خیرا میں مزید اضافے کی دعا بھی کی۔

5:11 شام اپریل 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔