ایم ڈبلیوایم بلتستان کا قافلہ بھی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے سکردو سے گلگت روانہ ہو گیا

24 نومبر, 2022 18:52

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلتستان کا قافلہ بھی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے سکردو سے گلگت روانہ ہو گیا۔ جمعہ کی رات گئے سکردو سے قافلہ گلگت کی طرف چل پڑا ہے جس میں درجن سے زائد گاڑیاں شامل ہیں۔

عمران خان کے لانگ مارچ کی ایم ڈبلیو ایم نے بھی حمایت کی ہوئی ہے اور گلگت بلتستان سمیت وفاق میں ایم ڈبلیو ایم تحریک انصاف کی اتحادی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم جی بی حکومت کا حصہ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کا آغا علی رضوی سمیت شیڈول فور میں شامل تمام بے گناہوں کے نام نکالنے کیلئے جدوجہد تیز کرنے کا فیصلہ

چند روز قبل وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے سکردو میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی قائدین سے بھی اہم ملاقات کی تھی اور لانگ مارچ میں شرکت اور تیاریوں پر مشاورت کی تھی۔

8:24 صبح اپریل 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔