شیعہ علماء کونسل اور ملی یکجہتی کونسل کے وفد کامفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے اظہار تعزیت

24 نومبر, 2022 17:37

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل اور ملی یکجہتی کونسل کے وفد کی مرحوم معروف عالم دین اور دارالعلوم کراچی کے مہتمم مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر انکے فرزند محمد زبیر عثمانی سے جامعہ دارالعلوم کراچی میں ملاقات اور اظہا تعزیت۔

وفد میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری اور ملی یکجہتی کونسل کی انتخابی کمیٹی کے ممبر اور نمائندہ علامہ سید ناظر عباس تقوی، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر مولانا اسد اللہ بھٹو ،ملی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدر اور شیعہ علماءکونسل سندھ کے صدرعلامہ سید اسد اقبال زیدی،علامہ سید رضی حیدر زیدی، جنرل سیکریٹری محترم قاضی نورانی، محترم عقیل انجم، محترم محمد حسین محنتی سمیت دیگر علماء کرام شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مرحوم مفتی رفیع عثمانی کی علوم دینیہ کی ترویج اور طلاب کی تربیت میں کردار قابل تحسین رہا ہے،علامہ حافظ ریاض نجفی

اس موقع پہ وفد نے مرحوم مفتی رفیع عثمانی کے فرزند و دیگر سوگواران سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی علمی و تحقیقی خدمات کا تزکرہ کرتے ہوئے انکے کاموں کو سراہا۔

6:08 شام اپریل 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔