مشرق وسطی

شمالی شام پر ترکی کے فضائی اور توپ خانے سے حملے، تیل کے کنویں میں آگ

شیعیت نیوز: ترک فوج نے ایک بار پھر شام کے شمال میں واقع علاقوں پر فضائی اور توپ خانے سے حملے کیے ہیں۔

تقیب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک فوج نے عامودا، قحطانیہ و القامشلی میں "سیرین ڈیموکریٹک فورسز” (SDF) کے نام سے مشہور مسلح گروپ کے ٹھکانوں پر فضائی اور توپ خانے سے حملے کیے ہیں۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک حملوں سے نقصانات ہوئے ہیں۔

ترک افواج نے الحسکہ کے شمال مشرق میں قحطانیہ رف میں علی آغا گاؤں میں دجلہ کے تیل کے پلیٹ فارم کو بھی نشانہ بنایا۔

ان حملوں میں ایس ڈی ایف کے ہیڈ کوارٹر کو کافی نقصان پہنچا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ قحطانیہ رف میں تیل کے ایک کنویں میں آگ لگ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ

اس رپورٹ کے مطابق ترک فضائیہ نے القامشلی کے علاقے میں ’’جرکین‘‘ جیل کو بھی نشانہ بنایا ہے جو داعش کے قیدیوں کے لیے مختص ہے۔

اس سے پہلے ترکی کے وزیر داخلہ نے شمالی شام اور عراق پر ملک کے فوجی حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ انقرہ اپنے ارد گرد دہشت گرد حکومت کی تشکیل کی اجازت نہیں دے گا۔

ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گرد ہمارے ارد گرد دہشت گرد حکومت بنانے کی منصوبہ بندی اور کوشش کر رہے ہیں اور ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ اپنی سرحدوں اور قوم کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔

سویلو نے مزید کہا کہ ترکی چاہتا ہے کہ یورپ ترکی کے ارد گرد موجود دہشت گرد گروہوں کو اسی طرح دیکھے جس طرح وہ اپنی سرزمین پر دہشت گردانہ حملوں سے نمٹتا ہے۔

ترک فوج نے تین روز قبل سے شام کے شمالی علاقوں پر اپنے فضائی اور توپ خانے کے حملے تیز کر دیے ہیں۔ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ملک شام میں زمینی کارروائی کرنے پر غور کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button