پاکستان آئے وفد میں شامل ایرانی وزیر کی گرفتاری کا مطالبہ، انٹرپول سے رابطہ
شیعیت نیوز: ارجنٹائن کی وزارتِ خارجہ نے پاکستان آنے والے ایرانی وفد میں شامل ایرانی وزیر کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے۔
ارجنٹائن نے انٹرپول سے کہا کہ وہ 1994 میں بیونس آئرس میں یہودی کمیونٹی سینٹر پر ہونے والے بم دھماکے پر ایران کے وزیرِ داخلہ کو گرفتار کرے۔
ارجنٹائنی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ وزیر احمد وحیدی پاکستان اور سری لنکا کا دورہ کرنے والے ایرانی وفد کا حصہ ہیں اور انٹرپول نے ارجنٹائن کی درخواست پر ان کی گرفتاری کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہوا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ارجنٹائن نے ان دونوں حکومتوں سے بھی وحیدی کو گرفتار کرنے کو کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کے دورہ پاکستان کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری
ارجنٹائن کی ایک عدالت نے 12 اپریل کو 1994 میں بیونس آئرس میں اے ایم آئی اے یہودی کمیونٹی سینٹر کے خلاف حملے اور دو سال قبل اسرائیلی سفارت خانے کے خلاف بم حملے کا الزام ایران پر لگایا جس میں بالترتیب 85 اور 29 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
1994 کے حملے کی کبھی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں اور نہ ہی اس کی تفتیش میں کوئی حل نکلا، لیکن ارجنٹائن اور اسرائیل نے طویل عرصے سے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ نے ایران کی درخواست پر یہ حملہ انجام دیا۔
استغاثہ نے اعلیٰ ایرانی حکام پر حملے کا حکم دینے کا الزام عائد کیا ہے حالانکہ تہران نے اس میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔
وزارتِ خارجہ نے منگل کو دئے گئے بیان میں کہا کہ ’ارجنٹینا 1994 حملے کے ذمہ داروں کی بین الاقوامی گرفتاری کا خواہاں ہے۔







