اہم ترین خبریںایران

ایران میں ہفتہ مزدور کا انعقاد ،رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتہ مزدور کی مناسبت سے مزدوروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور ملکی پیداوار میں اضافے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اداروں کے حکام کی ذمہ داری ہے کہ مصنوعات بڑھانے میں عوام کے کردار کو بیان کریں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ دشمن ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کرکے عالمی استعمار کی پیروی پر مجبور کرنا چاہتے ہیں،سلامی غیرت اور قومی حمیت کی بناپر گھٹنے ٹیکنا ممکن نہیں

رہبر معظم نے کہا کہ مزدور کو اپنے مستقبل کے حوالے سے مطمئن کرنا اعلی حکام کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے ہفتہ مزدور کی مناسبت سے مزدوروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلام میں محنت اور مزدوری کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر امریکی سامراج کا واویلا،پابندی لگانے کی دھمکی

قرآن مجید میں اس کو عمل صالح سے تعبیر کیا گیا ہے۔ روایات کی روشنی میں اس عمل صالح سے مراد فقط نماز اور روزہ نہیں ہیں بلکہ ہر وہ کام ہے جو انسان عبادت کی نیت سے انجام دیتا ہے اور ہر وہ عمل جو انسان اپنے گھر میں حلال رزق مہیا کرنے کے لئے انجام دیتا ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں یوم مزدور منایا جاتا ہے تاہم اسلام مزدور کے حوالے سے مختلف نظریہ رکھتا ہے۔

مادی نگاہ سے مزدور کو ایک آلہ اور وسیلہ سمجھا جاتا ہے جبکہ اسلام مزدور کے کام کو خاص اہمیت دیتا ہے۔

گذشتہ کئی سالوں سے ہم نے اقتصادی امور پر زیادہ توجہ دی ہے۔

مجھ سمیت ماہرین کا خیال ہے کہ اقتصادی ترقی کے لئے عوام کا میدان میں حاضر ہونا ضروری ہے۔ اس طرح ملکی پیداوار بڑھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button