مشرق وسطی

عراق کی سلامتی پورے خطے کی سلامتی ہے، بادشاہ اردن شاہ عبداللہ دوم

شیعیت نیوز: عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی۔

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے بسمان الظاہر پیلس میں ملاقات کی جس میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات، اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقہ کار اور مشترکہ منصوبوں کی تکمیل پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان کو اعزازی ایوارڈ دیا جائے گا

اس ملاقات میں اردن اور عراق کے درمیان تمام سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کی دلچسپی پر زور دیا گیا اور اردن کے بادشاہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے تسلسل نیز اردن، عراق اور مصر کے درمیان سہ فریقی تعاون کو ضروری قرار دیا۔

اردن کی ویب سائٹ عمون کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں اردن اور عراق کے درمیان مشترکہ مفادات کے مسائل کے حوالے سے دونوں ممالک کے مفادات کا ادراک کرنے کے لیے مسلسل ہم آہنگی اور مشاورت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ بیت المقدس میں مزاحمتی کارروائی اسلامی مزاحمت کی طاقت کا شاخسانہ ہے، حزب اللہ

اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے علاقے میں عراق کے کردار کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عراق کی سلامتی خطے کی سلامتی اور استحکام کا بنیادی ستون ہے، اس ملاقات میں علاقائی مسائل ، بحرانوں، مسئلہ فلسطین اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محمد شیاع السودانی نے اردن کے ساتھ اپنے ملک کے الگ الگ تعلقات کو جاری رکھنے کی خواہش پر زور دیا اور خطے کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے تسلسل کا ذکر کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button