خلیجی خبیث رجیموں کی شیعہ دشمنی کی شدید مذمت، جامعہ مدرسین قم کا طاقتور بیان

15 مئی, 2026 18:14

شیعیت نیوز : جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے بعض عرب ممالک میں شیعہ شہریوں کی گرفتاریوں، جلاوطنی اور تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان اقدامات کو امریکی اور صہیونی سازش کا حصہ قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی اور صہیونی جارحیت اور بعض خلیجی عرب حکومتوں کی حمایت کے باوجود دنیا بھر کے مسلمانوں اور آزاد قوموں میں ایرانی عوام کے ساتھ غیر معمولی یکجہتی پیدا ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم کا فردوسیؒ اور فارسی زبان کے عالمی دن پر اہم پیغام

جامعہ مدرسین کے مطابق مشرق سے مغرب تک عالم اسلام کے عوام ایران کی حمایت کر رہے ہیں اور جارحیت کے خلاف ایرانی ردعمل کو درست قرار دے رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ بعض عرب حکومتیں عالمی طاقتوں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے شیعہ اور سنی کے درمیان فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنا چاہتی ہیں اور اسی مقصد کے تحت اپنے ممالک میں شیعہ شہریوں پر دباؤ ڈال رہی ہیں۔

جامعہ مدرسین نے بحرین، کویت، امارات اور دیگر عرب ممالک میں شیعہ برادری اور دینی علما کے خلاف کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر انسانی طرز عمل امریکی اور صہیونی منصوبوں کا حصہ ہے۔ بیان کے اختتام پر کہا گیا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک اور پوری امت مسلمہ کے لیے خیرخواہی کا جذبہ رکھتا ہے اور شیعہ مخالف سرگرمیاں خطے کے بحرانوں کا کوئی حل فراہم نہیں کر سکتیں۔

8:16 شام مئی 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔