بحرینی عوام امام جواد (ع) کی شہادت کی شب سڑکوں پر، آل خلیفہ رجیم کے خلاف شدید احتجاج

18 مئی, 2026 12:42

شیعیت نیوز : بحرینی عوام امام تقی جواد (ع) کی شہادت کی شب سڑکوں پر؟ بحرین میں آل خلیفہ رجیم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری — شیعہ برادری کو نشانہ بنانے اور علماء کی گرفتاریوں کے خلاف عوام سڑکوں پر۔

بحرین کے مختلف علاقوں میں شیعوں کو نشانہ بنانے اور آل خلیفہ رجیم کے ہاتھوں علماء کی گرفتاریوں کے خلاف عوامی مظاہرے جاری ہیں۔ صدا و سیما کے مطابق، غضبناک بحرینی عوام نے امام جواد (ع) کی شہادت کی رات سڑکوں پر آ کر گرفتار علماء کے ساتھ یکجہتی میں نعرے لگائے اور اپنا غصہ ظاہر کیا۔ "ستیرہ” علاقے میں جسے بحرین کے عوامی انقلاب کا دارالحکومت کہا جاتا ہے، انقلابی عوام اور آل خلیفہ کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت ناکام، ایران عمان کے ساتھ نیا انتظامی نظام نافذ کر رہا ہے،ایرانی ترجمان

اسی طرح "بلاد القدیم”، "مقابعہ” اور "بنی جمرہ” سمیت دیگر علاقوں میں بھی انقلابی مظاہرے ہوئے، جہاں عوام نے ظالم و جابر رجیم کی طرف سے امام محمد تقی جواد (ع) کی عزاداری کے جلوسوں پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا۔ ابوصیبع اور سنابس میں بھی آل خلیفہ رجیم کے خلاف مظاہرے ہوئے اور گرفتار علماء کے ساتھ یکجہتی کے نعرے لگائے گئے۔ متعدد شہروں کی دیواروں پر گرفتار علماء کے ساتھ یکجہتی کے نعرے لکھے گئے۔

مجمع اہل بیت (ع) نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے 69 شہریوں کی شہریت سے محرومی، ممتاز علماء کی گرفتاریوں اور تین پارلیمنٹ ارکان کی رکنیت منسوخ کرنے پر سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

2:12 شام مئی 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔