عراق

عراق کی قومی سلامتی کے مشیر کی ایرانی سفیر سے ملاقات

شیعیت نیوز: ایران کے سفیر نے بغداد میں عراق کی قومی سلامتی کے مشیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی سیاسی اور سلامتی کے ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق، بغداد میں ایران کے سفیر محمد کاظم آل صادق نے گذشتہ روز عراقی سکیورٹی کے مشیر ’’قاسم الاعرجی‘‘ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

عراقی قومی سلامتی کے دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز قاسم الاعرجی سے ان کے دفتر میں ایرانی سفیر نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مذکورہ حکام نے دونوں ممالک کے عوام کے مفاد کی خاطر دو طرفہ تعلقات اور ان کے فروغ کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں : جمہوری آذربائیجان کی فوج کا کاراباخ کے علاقے میں فوجی آپریشن

اس کے علاوہ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی سیاسی اور سکیورٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے کہا کہ عراقی حکومت دوسرے ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات پیدا کرنے اور کسی بھی کانسپریسی کا حصہ بننے سے پرہیز کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق ہمیشہ سے خطے اور دنیا کے دوسرے ممالک کی اقوام کے مفاد کے لئے خطے میں سلامتی، سیاسی اور اقتصادی استحکام کے قیام میں دلچسپی رکھتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی سفیر نے بھی ’’محمد شیاع السودانی‘‘ کی حکومت کی کامیابی کے لئے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

انہوں نے بجلی، گیس اور توانائی کے علاوہ دیگر شعبوں میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی، محمد کاظم آل صادق نے کہا کہ شیاع السودانی کی حکومت کی کامیابی ملک میں ترقی اور خدمات کی فراہمی کا زینہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button