اسرائیلی فوج کا کئی شہروں میں دھاوا بولا ، 22 فلسطینی گرفتار
شیعیت نیوز: قابض اسرائیلی فوج نے منگل کو فجر کے وقت مغربی کنارے اور القدس کے شہروں میں کئی الگ الگ علاقوں میں دھاوا بولا کریک ڈاؤن کے دوران گرفتاریوں کی ایک مہم کا آغاز کیا، جس میں سابق اسیران سمیت 22 فلسطینیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے مشرق میں واقع قصبے سلواد پر دھاوا بولا اور رہائی پانے والے قیدی محمود عاھد حامد اور رہا ہونے والے قیدی عبدالرزاق ایاد حامد کو گھروں پر چھاپے مارنے اور تلاشی لینے کے بعد گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں : نابلس پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے ساتھ فلسطینی مزاحمتی فورسز کا مقابلہ
قابض اسرائیلی فوج نے مغرب میں دیر ابو مشعل کے گاؤں پر بھی دھاوا بول دیا اور دو بھائیوں قصی عیسیٰ ربیع اور عدی ربیع کو ان کے گھروں پر دھاوا بول کر گرفتار کر لیا۔
قابض اسرائیلی فوج نےسابق اسیر خالد نوابیت کو رام اللہ کے مشرق میں برکہ قصبے میں اس کے گھر پر دھاوا بول کر اور شمالی مغربی کنارے میں نابلس کے مشرق میں واقع بلتا کیمپ سے ایک لڑکے کو گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : سکیورٹی ادارے کرم ایجنسی میں افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ اور دراندازی کا جواب دیں ، علامہ جہانزیب جعفری
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے بلاطہ کیمپ پر دھاوا بول دیا اور سولہ سالہ عمر القطاوی کو اس کے خاندان کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد گرفتار کر لیا۔
قیدیوں کے انفارمیشن آفس نے کہا کہ کریک ڈاؤن کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے متعدد شہریوں کو گرفتارکیا جن میں سابق اسیرعصام زیاد ابو الھیجا کو جنین کے مغرب سے گرفتار کیا گیا۔
سابق اسیر احمد براہما کو جنوبی جنین کے علاقے عنزا اور سعید عبد السدر کو الخلیل سے حراست میں لے لیا۔







