وسطی چین میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک ہو گئے
شیعیت نیوز: چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق، چین میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔ سی این این کے مطابق حالیہ برسوں میں اس ملک میں پیش آنے والے مہلک صنعتی حادثات کے سلسلے میں یہ تازہ ترین واقع ہے۔
سرکاری اخبار ہینان ڈیلی نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ صوبہ ہنان کے آنیانگ شہر میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد، دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کے بارے میں پہلے لاپتہ ہونے کی اطلاع تھی، جس سے متاثرین کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔
سی سی ٹی وی کے مطابق دو افراد کو معمولی زخم آئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کا بیٹا یائیر نیتن یاہو انتہا پسندی میں باپ سے بھی دو ہاتھ آگے نکلا
اس رپورٹ کے مطابق اس آگ کے سلسلے میں پولیس نے نامعلوم تعداد میں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جنہیں بجھانے میں فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے تقریباً سات گھنٹے لگائے۔
چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملک کے حکام کے حوالے سے ابتدائی نتائج کی بنیاد پر آگ الیکٹریکل ویلڈنگ پروٹوکول کی عدم تعمیل کے باعث لگی۔
سی این این کے مطابق حالیہ برسوں میں چین میں صنعتی حادثات کی لہر دیکھی گئی ہے جس میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ 2015 میں، شمالی بندرگاہی شہر تیانجن میں کیمیکل گودام میں ہونے والے سلسلہ وار دھماکوں میں کم از کم 173 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
گزشتہ اکتوبر میں شمال مشرقی چین کے شہر شینیانگ کے ایک ریستوران میں زور دار دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے تھے۔ ایک رہائشی کمرشل عمارت میں گیس کا دھماکہ حادثہ کا سبب بنا۔ اس سال جون میں شنگھائی میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں آگ لگنے سے کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔







