اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

عرین الاسود کا خوف، اسرائیلی فوجی میدان چھوڑ کر فرار کرگئے

شیعیت نیوز: فلسطینی مجاہدین کی گرفتاری کے لیے آنے والے صیہونی فوجی عرین الاسود کے جوانوں کی لگائی گئی گھات میں پھنس گئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فوج کا خصوصی دستہ عرین الاسود کے کمانڈروں کو گرفتار یا شہید کرنے کی غرض سے مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قدیم علاقے داخل ہوا تھا لیکن اسے خود اپنی جان کے لالے پڑ گئےاور مزید نفری طلب کرنا پڑی ۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب یمنی ذخائر کی لوٹ مار کے لئے جنگ کو طولانی کر رہا ہے، وزیر دفاع یمن

عرین الاسود کے جوانوں نے غاصب صیہونی فوجیوں کو تین طرف سے گھیر کر شدید فائرنگ اور دھماکے کئے، جس کے بعد اسرائیلی فوجی میدان چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

کچھ عرصہ پہلے تک تل ابیب کو صرف مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں اور خاص طور سے غزہ کی جانب سے مزاحمت کا سامنا تھا لیکن اب مغربی کنارے کے فلسطینیوں نے بھی ہتھیار اٹھا لیے ہیں، جس نے صیہونیوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مصری افواج اور داعش کے درمیان شدید جھڑپیں، بعض حکومتی مراکز پر داعش کا قبضہ

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم عرین الاسود نے اعلان کیا ہے کہ نابلس شہر کے قدیمی حصے میں غاصب صیہونی فوج کے اسپیشل سروسز کمانڈوز ان کے محاصرے میں آ گئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی مقاومتی گروہ عرین الاسود نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی کمانڈوز کا ایک گروہ نابلس شھر کے قدیمی حصے میں ان کے نرغے میں پھنس گیا ہے جس پر مختلف اطراف سے حملے کئے جا رہے ہیں اور دستی ہینڈگرنیڈ پھینکے جا رہےہیں۔

جب کہ آج صبح غاصب صیہونی فوج نے فلسطینی جوانوں کی ایک گاڑی پر بیت الحم میں فائرنگ کر دی جس سے ایک جوان زخمی جب کہ تین کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button