سعودی عرب یمنی ذخائر کی لوٹ مار کے لئے جنگ کو طولانی کر رہا ہے، وزیر دفاع یمن
شیعیت نیوز: یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر دفاع محمد العاطفی کا یہ کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد جنگ کو طولانی کرنے کے درپے ہے۔
ارنا نیوز کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر دفاع محمد العاطفی نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد جنگ کو طولانی کرنے کے درپے ہے تاہم ملکی افواج اسکی ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مصری افواج اور داعش کے درمیان شدید جھڑپیں، بعض حکومتی مراکز پر داعش کا قبضہ
انہوں نے کہا کہ جارح فورسز کی آمادگی خود اس بات کی دلیل ہے کہ وہ لوگ جنگ بندی کو اپنی آمادگی اور تجدید قوت کے لئے حربے کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور ان کا بنیادی مقصد جنگ کو طولانی کر کے یمنی عوام کی قومی ثروت کی لوٹ مار کرنا ہے۔
وزیر دفاع یمن نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ملک کی مسلح افواج جارح ممالک سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خوف خدا و خشیت الٰہی کی عملی تصویر انبیاء کرام اور آئمہ اہل بیت علیہم السلام کی حیات طیبہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں اب تک یمن میں متعدد بار جنگ بندی نافذ کی گئی ہے تاہم سعودی اتحاد نے جنگ بندی معاہدے کو بارہا پامال کرتے ہوئے اپنی جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
آخری جنگ بندی کی میعاد دو اکتوبر کو اپنے اختتام تک پہنچی اور اسکے بعد سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کے جارحانہ اقدامات کے سبب دوبارہ اُس پر اتفاق نہیں ہو سکا۔
واضح رہے کہ یمن پر آل سعودی کی جارحیت کو سات برس گزر چکے ہیں اور اسکے نتیجے میں اس ملک کی پچاسی فیصد بنیادی تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔







