مشرق وسطی

مصری افواج اور داعش کے درمیان شدید جھڑپیں، بعض حکومتی مراکز پر داعش کا قبضہ

شیعیت نیوز: مصری افواج اور داعش کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جو اسماعیلیہ صوبے کے شہر القنطرہ کے بعض علاقوں پر تکفیری عناصر پر قبضے کی کوششوں کے بعد شروع ہوئیں۔

العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق مصری ذرائع نے داعش کے ساتھ جھڑپ میں سات مصری فوجیوں کے مارے جانے کی خبر دی ہے تاہم داعش کے ممکنہ جانی و مالی نقصان کے حوالے سے ابھی تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ حملہ اسماعیلیہ صوبے کے شہر القنطرہ میں کیا گیا۔ مصر کے قبائلی ذرائع کے مطابق داعش نے ایک اچانک حملے میں قنطرہ شہر کے بعض حکومتی مراکز پر قبضہ کر لیا جس کے بعد مصری افواج اور داعش کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ داعش نے ایک اسکول، میڈیسن کالج اور کچھ دوسری عمارتوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد بہت بڑی تعداد میں مصری افواج، پولیس اور مسلح قبائلی، داعش سے مقابلے کے لئے جمع ہو گئے اور لڑائی صبح تک جاری رہی اور چند گھنٹوں کےلئے شہر کا انٹرنیٹ اور دوسرے مواصلاتی روابط منقطع رہے۔

عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے پرواز کرتے دیکھے جا رہے ہیں اور مصری افواج حکومتی مراکز کو واپس لینے اور داعش کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،کالعدم وہابی تنظیموں کے 7 دہشت گرد گرفتار

دوسری جانب مصری فوج کے ترجمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ہمراہ مصر میں اسکائی شیلڈ نامی فضائی مشقوں کے آغاز کی خبر دی ہے۔

مصری فوج کے ترجمان غریب عبدالحافظ نے خبر دی ہے کہ مصری فوج نے برادر اور دوست ممالک کے ہمراہ ائیر ڈیفنس مشقوں کا اغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ائیر ڈیفنس مشق میں سعودی عرب اور پاکستان شرکت کر رہے ہیں جب کہ یونان اور قبرس بھی مبصر کی حیثیت سے ان مشقوں کا حصہ ہیں۔

مصری فوج کے ترجمان نے کہا کہ ان مشقوں میں ائیر ڈیفنس سسٹموں کی توانائیوں کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

مصری فوج نے اس مشق کی مزید تفصیلات اور دورانیے کا ذکر نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button