عراق

حشد الشعبی کا دیالہ میں داعش کے خلاف بڑا آپریشن

شیعیت نیوز: عراق کے صوبہ دیالہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی باقیات کے خلاف عراق کی حشد الشعبی کا وسیع اور تفصیلی بڑا آپریشن شروع ہو گیا۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کہ مطابق حشد الشعبی سے وابستہ دیالہ آپریشن کمانڈ نے صوبہ دیالی میں العظیم علاقے کے شمال مشرق میں واقع حمرین پہاڑی سلسلے میں داعش کے عناصر کا تعاقب کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر بڑا آپریشن شروع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سویڈن نے عراق کو 10 ملین ڈالر کی امداد دی ہے

اس آپریشن کے کمانڈر سید طالب الموسوی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن انتہائی درست ہے اور حشد الشعبی کے جنرل سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملٹری انٹیلی جنس یونٹ نے دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے بعد ان کے ٹھکانوں اور ان کی پناہ گاہوں کی درست نشاندہی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مفتی رفیع عثمانی مرحوم کے انتقال پرعلامہ راجہ ناصرعباس سمیت ایم ڈبلیوایم کےدیگر قائدین کا اظہار تعزیت

الموسوی نے نوٹ کیا کہ اعداد و شمار کو ملانے کے بعد، یہ آپریشن آج (19 نومبر) صبح 7:00 بجے بغداد-کرکوک روڈ اور قرہ طیبہ کے علاقے میں عین لیلیٰ سڑک کے درمیان کے علاقے میں پانچ اہم محوروں پر شروع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کو فوج کے حشد الشعبی اور ہوانیروز کے تمام یونٹس کی حمایت حاصل ہے اور اب یہ بہت اچھے طریقے سے جاری ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق حشد الشعبی نے اس علاقے میں داعش کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف بھی کئی کامیاب آپریشن کیے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button