ایران کی طاقت عراق کی طاقت ہے، نئے عراقی وزیراعظم کا واضح بیان
شیعیت نیوز : عراق کے نئے وزیراعظم علی الزیدی کا بیان۔ ہم اس بات کے قائل ہیں کہ آج ایران کی طاقت صرف اسی تک محدود نہیں بلکہ وہ تمام مسلمانوں اور شیعوں کی پشت پناہ ہے، اور ہم ہرگز یہ قبول نہیں کریں گے کہ یہ طاقت اس سے چھین لی جائے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا امارات کو سخت انتباہ، ایران کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی تو کاری جواب دیا جائے گا
یہی قوت وہ چیز ہے جس نے داعش کے خلاف جنگ میں ہماری مدد کی۔ عراق کو ایران کی حمایت کی ضرورت ہے، کیونکہ ایران کی طاقت، عراق کی طاقت ہے اور ایران کی کمزوری، عراق کی کمزوری ہے۔







