دنیا

امریکی اسپیکر نینسی پیلوسی کا مستعفی ہونے کا اعلان

شیعیت نیوز: امریکی ایوان نمائندگان کی پہلی خاتون اسپیکر نینسی پیلوسی نے ڈیموکریٹ پارٹی سربراہ کے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

نینسی پیلوسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری میں ایوان میں ریپبلکنز کے کنٹرول سنبھالنے پر عہدہ چھوڑ دیں گی، اب وقت آگیا ہے کہ نئی نسل ڈیموکریٹک کی قیادت کرے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 20 سال سے پارٹی کی قیادت کرنے والی نینسی پیلوسی نے کہا کہ ایوان سے ریٹائر نہیں ہوں گی اور سان فرانسسکو کی نمائندگی کرتی رہیں گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی جانب سے ممکنہ طور پر اسپیکر نینسی پیلوسی کی جگہ نیویارک کے نمائندے حکیم جیفریز کا انتخاب کیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کانگریس کی جانب سے پارٹی قیادت کے لیے پہلے سیاہ فام شخص حکیم جیفریز کا انتخاب ایک ممکنہ تاریخی اقدام ہوگا۔

ریپبلیکنز نے اپنی پارٹی سے اسپیکر لگانے کے لیے تیاری شروع کر دی ہے، ایسا ہونے کی صورت میں صدر جو بائیڈن کو قانون سازی میں سخت مشکلات کا سامنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے یوکرین کو اسٹریٹجک ہتھیاروں کی فراہمی شروع کر دی

دوسری جانب شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کے جواب میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی فضائیہ نے آج (جمعہ) ایک مشترکہ فضائی مشق کا انعقاد کیا۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کے جواب میں امریکی اور جنوبی کوریا کی فضائیہ نے F-35A لڑاکا طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے مشترکہ فضائی مشق کی۔

جنوبی کوریا کی فوج نے جمعہ کی صبح اعلان کیا کہ شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

امریکہ نے بھی پیانگ یانگ کے میزائل تجربے کی مذمت کی اور ملک کی قومی سلامتی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا: "اس میزائل کا تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی ڈھٹائی سے خلاف ورزی ہے، جس کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور سلامتی کے عدم استحکام میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button