اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ پر خودکش حملہ، مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں کراچی یونیورسٹی میں وین پر خودکش حملے میں 3 چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے

شیعیت نیوز: شہر قائد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ پر خودکش حملے کے مقدمے میں مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ مفرور ملزمان میں خودکش حملہ آور شاری بلوچ کا شوہر ہیبتان بلوچ، بشیر زیب، رحمان گل، خلیل عرف واجہ، ترجمان کالعدم بی ایل اے میر سفیر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں ایک ملزم داد بخش گرفتار ہے۔ ملزم داد بخش نے اپنے شریک ملزم ناصر کے ساتھ چینی شہریوں کو نشانہ بنانے کے انکشافات کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران کےوزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں کراچی یونیورسٹی میں وین پر خودکش حملے میں 3 چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ جامعہ کراچی میں چینی زبان کی تعلیم دینے والے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے گیٹ پر خاتون بمبار نے عین اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا، جب چینی اساتذہ کی وین اندر داخل ہونے والی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button