مقبوضہ فلسطین

برقین میں مزاحمت کاروں کے اسرائیلی فوج کے دھاوے کے دوران جوابی حملے

شیعیت نیوز: قابض اسرائیلی فوج اور جنین کے مغرب میں واقع قصبے برقین کے رہائشیوں کے درمیان کل منگل کی دوپہر کو جھڑپیں شروع ہوئیں، جس کے دوران فائرنگ کی کارروائیوں میں قابض اسرائیلی فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

قابض اسرائیلی فوج کے ایک دستے کو برقین میں اور جنین کے گاؤں کفیرات کے چوراہے پر گولیوں اور پتھراؤ کا نشانہ بنایا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے برقین قصبے پر دھاوا بول کر16 سالہ لڑکے  محمد مصطفی جرار کو اس کے گھر پر چھاپہ مارنے اور تلاشی لینے کے بعد گرفتار کیا اور قصبے سے فوری طور پر پیچھے ہٹ گئے۔

طبی ذرائع نے بتایا کہ برقین پر چھاپے کے دوران 4 شہری اسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ سے دم گھٹنے سے زخمی ہوئے اور قابض اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں ایک حاملہ خاتون زخمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : یہودی انتہا پسندوں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے، الخلیل میں گرفتاریاں

مغربی کنارے اور القدس میں گذشتہ اکتوبر کے دوران مزاحمتی کارروائیوں میں ایک قابل ذکر اور معیاری اضافہ دیکھا۔ جہاں فلسطین انفارمیشن سنٹرمعطی نے بتایا کہ اکتوبرمیں فلسطینیوں کی طرف سے 1999 مزاحمتی کارروائیوں کا ریکارڈ قائم کیا گیا جو کہ ستمبر کے مقابلے میں دوگنا ہے۔

مزاحمتی کارروائیوں میں شوٹنگ آپریشنز، گاڑیاں چڑھانے ، چاقومار کارروائیاں، دھماکہ خیز آلات نصب کرنے اور آباد کاروں اور اسرائیلی قابض افواج کے گروپوں پردستی بموں سے حملے کرنے جیسی کارروائیاں شامل تھیں۔

دوسری طرف کل منگل کو اسرائیلی قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت کے مغرب میں واقع قصبے بروکین کے شمالی داخلی راستے کو بند کر دیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے بروکین کے شمالی دروازے پر آہنی گیٹ بند کر دیا۔اس سے قبل یہاں پر یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد جمع ہوئی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق سلفیت گورنری میں شہریوں کی زمینوں پر تعمیر ہونے والے "برقان” بستی کے صنعتی علاقے کے سنگم پر متعدد آباد کار جمع ہوئے اور اسرائیلی پرچم اٹھائے۔ انہوں نے علاقے میں فلسطینی شہریوں پر حملے کی دھمکی دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button