مشرق وسطی

اسلامی تعاون تنظیم کا اقوام متحدہ کے اقدام کا خیرمقدم

شیعیت نیوز: اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطین کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کی قدردانی کی ہے۔

اقوام متحدہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی اراضی پر ناجائز قبضے کے حوالے سے فوری طور پر اپنی رائے سے آگاہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں : خدمت انسانیت کو عبادت سمجھتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

ارنا نیوز کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ایک بیان جاری کیا جس میں فلسطین کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

بیان میں آیا ہے کہ ہم ایک بار پھر عالمی برادری سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین کے سلسلے میں وہ اپنی کوششوں کو مزید تیز کرتے ہوئے مربوطہ قراردادوں کی روشنی میں فلسطین میں صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے اور جارحیت کے خاتمے کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم کراچی کے وفد کی جماعت اسلامی کراچی کے امیر انجینئر حافظ نعیم الرحمٰن سےملاقات

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سیاسی اور انسداد سامراج کمیٹی نے ہفتے کے روز ایک ایسی قرارداد کے مسوے کو ووٹ دیا جس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ انیس و سڑسٹھ کے بعد سے فلسطینیوں کے حقِ انتخاب کو نظر انداز کئے جانے کے عواقب و نتائج کے سلسلے میں عالمی عدالت انصاف فوری طور پر اپنی رائے سے آگاہ کرے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کے سب سے بڑے عدالتی ادارے کے بطور عالمی عدالت انصاف نے دوہزار میں یہ اعلان کیا تھا کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کی بنائی ہوئی نام نہاد سکیورٹی وال بین الاقوامی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button