دنیا

ترکی نے استقلال اسٹریٹ بم دھماکے پر امریکی تعزیت مسترد کردی

شیعیت نیوز: ترکی نے استنبول کے قریب استقلال اسٹریٹ بم دھماکے میں 8 افراد کے جاں بحق اور درجنوں کے زخمی ہونے پر امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے کی تعزیت کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سائلو نے ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہا کہ استقلال ایونیو میں ہونے والے بم دھماکے میں لواحقین سے تعزیت کے اظہار کے امریکی بیان کو مسترد کرتے ہیں۔

ترک وزیر داخلہ نے امریکی تعزیت قبول کرنے کی کوئی وجہ تو نہیں بتائی تاہم اس کی وجہ حملہ آور کا کردستان ورکرز پارٹی سے ہونا ہوسکتا ہے جس کے بارے میں ترکی کا الزام ہے کہ امریکہ انھیں اسلحہ فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو سمندری معاہدہ کیوں نہيں توڑ سکتے،شیخ دعموش نے سبب بتا دیا؟

نہوں نے واشنگٹن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے وہ لوگ جو ہمیں اپنا اتحادی سمجھتے ہیں اور ہمارے ساتھ دوستی کا اظہار کرتے ہیں وہی لوگ دہشت گردوں کو مالی مدد فراہم کرتے نیز جن علاقوں میں ان کا قبضہ ہو وہاں دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں۔

استنبول کی استقلال اسٹریٹ پر دھماکے کے پیش نظر، امریکی حکومت نے ایک بیان میں اس دہشت گردانہ کاروائی کی مذمت کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان پیئر نے کہا کہ ترکیہ کی استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہمیں اس واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر نہایت افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نیٹو میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ صدر طیب اردوان نے بم دھماکے کا ذمہ دار کردستان ورکرز پارٹی کو قرار دیا اور اس سے قبل کئی بار یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ کرد جنگجوؤں کو ترکی کے خلاف اسلحہ و بارود امریکہ فراہم کر رہا ہے۔ امریکہ کی جانب سے تعزیتی بیان مسترد کیے جانے پر تاحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button