برگیڈیر اصانلو نے عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کی تفصیلات جاری کردی گئیں

14 نومبر, 2022 18:53

شیعیت نیوز: سابق سپاہ پاسداران انقلاب کے فوجی بیس کیمپ حمزہ سید الشہداء کے کمانڈر برگیڈیر اصانلو نے شمالی عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہونے والے آج کے حملوں کی تفصیلات کا اعلان کیا۔

حمزہ سید الشہداء کے کمانڈر برگیڈیر محمد تقی اصانلو نے کہا ہم نے عراقی کردستان کے علاقوں میں میں 70 سے 80 کلو میٹر کے اندر تک کے علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد گروہ ملک میں حالیہ فسادات اور بلووں میں ملوث تھا جس کے دوران انھوں نے سرکاری اور قومی املاک کو نقصان پہنچایا اور بینکوں کو جلایا جبکہ ملک کے اندر اسلحہ بھی پہنچایا تھا۔

برگیڈیر اصانلو نے کہا کہ کچھ دنوں پہلے عراق کی مرکزی حکومت کے حکام اور عراقی کردستان کے عہدیدار ایران آئے تھے اور انہوں نے معاملات کو سنبھالنے کے لیے کچھ وقت مانگا تھا تاہم افسوس کے ساتھ وہ اپنے وعدوں کو پورا نہ کر سکے جبکہ انہیں دیا گیا مقررہ وقت بھی ان کی درخواست پر بڑھایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراقی اور کردستانی حکام اپنے وعدوں پر عمل نہ کر سکے اور سرحدی علاقوں میں کسی ایک بھی بیس کیمپ کو خالی نہیں کرایا گیا۔ ہم نے جن ٹھکانوں کو اس سے پہلے نشانہ بنایا تھا انہوں نے بھی اپنی جگہ تبدیل کر لی تھی اور نئی جگہ پر اپنا کیمپ قائم کر لیا تھا آج کے حملوں میں ان نئے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : رہبرِ معظّم کے نمائندے کی زاہدان کے سنی امام جماعت سے ملاقات

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز استنبول میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی پر ردعمل کا اظہار کیا۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز پیر اپنے ٹویٹر اکاونٹ میں کہی۔

انہوں نے اپنے دوست اور برادر ملک ترکی کی حکومت اور قوم کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردانہ اقدام اور استنبول میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی شاہ چراغ اور دنیا کے کسی بھی کونے میں قابل مذمت ہے۔

اس کے علاوہ وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی ترکی کے شہر استنبول میں استقلال اسٹریٹ پر ہونے والے دھماکے کے واقعے پر ردعمل میں کہا کہ ہم ترکی اور ترک قوم کی سلامتی کو نشانہ بنانے والے کسی بھی دہشت گردانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اور ہم ترکی کے دوست اور برادر ملک کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

5:38 شام مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔