مشرق وسطی

شام کے شہر حمص پر اسرائیل کا میزائل حملہ

شیعیت نیوز: کل اتوار کی شام، جمہوری شام کے خبر رساں اداروں نے شہر حمص پر اسرائیل کے میزائل حملے کی خبر دی ہے۔

شہر حمص میں حملوں کے بعد شامی ڈیفنس سسٹم نے صیہونی میزائلوں کا مقابلہ کیا۔ اس حملے میں ابھی تک کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس سے قبل بھی گذشتہ بدھ کو شام اور عراق کی درمیانی سرحد پر کم از کم چار شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دی تھیں۔

عراق میں شیعہ رابطہ کمیٹی الاطار التنسیقی کے رہنماء جبار المعموری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان دھماکوں کا مقصد عراقی بارڈر پر القائم کراسنگ سے گزرنے والے لبنان کے لئے ایرانی امدادی ٹینکرز کو نشانہ بنانا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تین اسرائیلی ڈرونز نے لبنان کے لئے ایرانی امدادی ایندھن لے جانے والے ٹینکرز کو نشانہ بنایا۔ ان ٹینکرز پر عراق کی القائم کراسنگ سے گزرنے کے بعد حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران کا میزائل حملہ

جبار المعموری کے مطابق، یہ اقدام تل ابیب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے لبنان کی عوام کو بھوکا رکھنے کی پالیسی کو واضح کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ بیروت سمیت لبنان کے دیگر تمام شہروں میں توانائی کے بحران کو ختم کرنے کے لئے بھیجی جانے والی امداد کو بند کرنا بھی صیہونی ریاست کے اہداف میں شامل ہے۔

بعض عراقی ذرائع نے لکھا کہ طے یہ تھا کہ ایندھن کے بائیس ٹینکرز شام میں داخل ہوں گے، لیکن عراقی القائم بارڈر سے آٹھ ٹینکر شام کی حدود میں داخل ہونے کے بعد، عراق سے دو سو میٹر کے فاصلے سے اسرائیلی ڈرونز کا نشانہ بنے، جس کے بعد باقی رہ جانے والے ٹینکرز عراقی حدود میں ہی روک لئے گئے ہیں۔

لبنانی اخبار نے اس حملے کے بارے میں میڈیا کی مبالغہ آرائی اور متضاد خبروں کے حوالے سے لکھا کہ اگرچہ اس حملے میں صرف مالی نقصان ہوا ہے، لیکن اس میں "عوامی مزاحمت” کے خلاف اسرائیل و امریکہ کا دھمکی آمیز پیغام تھا کہ شمال مشرقی شام میں امریکی اڈوں کو بار بار نشانہ بنانے سے روکا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button