شامی فوج کے ہاتھوں داعشی عناصر کے 24 دہشت گرد ہلاک
شیعیت نیوز: شام کی فوج نے داعشی عناصر کے صفائے کی غرض سے آپریشن کرتے ہوئے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
تاس نیوز ایجنسی کے مطابق شام میں روس کے مرکز برائے آشتی کے نائب سربراہ ’’اولگ یگوروف‘‘ نے بتایا ہے کہ شام کی فوج اور سکیورٹی افواج کی صوبۂ درعا میں مشترکہ کارروائی کے دوران، داعش کے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شام کی فوج اور سکیورٹی افواج نے صوبۂ درعا کے البلد رہائشی علاقے میں داعشی عناصر سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف بھی کارروائی کی۔
یاد رہے کہ داعش کی نام نہاد حکومت کا خاتمہ سنہ دو ہزار اٹھارہ میں ہو چکا تھا لیکن اس گروہ کی باقیات اب بھی چھوٹے گروہوں کی شکل میں وقفے وقفے سے عام شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بناتی رہتی ہیں۔
داعش کو اب بھی امریکہ اور اس کی پٹھو حکومتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے اور یہ حکومتیں انہیں اپنے مفادات کی خاطر حسب ضرورت مختلف ممالک میں اِدھر اُدھر منتقل کرتی رہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بحرین کی شاہی پارلیمان کی ویب سائٹ ہیک، انقلاب بحرین کے شہیدوں کی تصاویر لگا دی گئیں
دوسری جانب امریکی قابض افواج نے گندم اور تیل سے لدے 94 ٹرک چوری کیے اور اس سامان کو غیر قانونی گزرگاہوں کے ذریعے شمالی عراق پہنچایا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’سانا‘‘ نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی قابض افواج کے کالے تیل سے لدے 30 ٹینکر ٹرک ’’الولید‘‘ کی غیر قانونی کراسنگ کو عبور کر کے عراق کی طرف روانہ ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ السویدیہ کے کھیتوں سے چوری شدہ تیل سے بھرے مزید 44 ٹینکرز کو محمودیہ کراسنگ کے ذریعے عراق پہنچایا گیا۔
متذکرہ ذرائع نے سانا کو بتایا کہ امریکی قابض افواج نے 20 ٹرک چوری شدہ شامی گندم کو سمالکا بارڈر کراسنگ کے ذریعے شمالی عراق پہنچایا۔
گزشتہ ہفتے الجزیرہ کے علاقے کے تیل کے کنوؤں سے چوری شدہ تیل لے جانے والے 43 ٹینکروں کا ایک قافلہ، جس پر امریکی فوج کا قبضہ ہے، غیر قانونی "المحمودیہ” کراسنگ کے ذریعے شمالی عراق میں داخل ہوا۔
شامی حکومت نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ شام کے مشرق اور شمال مشرق میں ان ملیشیاؤں اور امریکیوں کا تیل کی لوٹ مار کے علاوہ کوئی اور مقصد نہیں ہے اور ان کی موجودگی غیر قانونی ہے۔







