مشرق وسطی

بحرین کی شاہی پارلیمان کی ویب سائٹ ہیک، انقلاب بحرین کے شہیدوں کی تصاویر لگا دی گئیں

شیعیت نیوز: طوفان نام کے ہیکر گروہ نے بحرین کی شاہی پارلیمان کی ویب سائٹ ہیک کرکے بحرینی شہیدوں کی تصویریں اس پر لگا دی۔

بحرین میں نمائشی پارلیمانی انتخابات کے موقع پر اس ہیکر گروہ نے شہید رضا عبداللہ الغسرہ اور انقلاب بحرین کے دیگر شہیدوں کی تصاویر کو شاہی پارلیمان کی ویب سائٹ کے پہلے صفحے پر لگا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ہیکروں نے سعودی وزارت داخلہ کی ہزاروں خفیہ دستاویزات شائع کردیں

اس ہیکر گروہ نے ’’الطوفان قادم‘‘ عبارت بھی اسی پیج پر لگادی جس کے معنی ہیں کہ طوفان آنے والا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ بحرینی حکام کو دی جانے والی دھمکی آمیز پیغام کا مطلب یہ ہے کہ بہت جلد مزید کارروائیاں ہونے والی ہیں۔

طوفان ہیکر گروہ نے سماجی رابطہ عامہ کی ویب سائٹس پر جاری ایک اور پیغام میں اعلان کیا ہے کہ یہ اقدام بحرینی عوام اور ان کے حق خود ارادیت کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آج عالم اسلام تمام تر وسائل ہونے کے باوجود استعماری قوتوں کا محتاج ہے ،علامہ آغا حسین مقدسی

دوسری جانب بحرین میں کل ہفتہ کے روز نام پارلیمنٹ اور بلدیہ کے لئے نمائشی انتخابات کا عمل شروع ہو گیا ہے جس میں عوامی شرکت ملک میں جاری تحریک حریت و آزادی کے قائد آیت الله شیخ عیسی قاسم نے خیانت قرار دے دیا ہے۔

بحرین میں جاری تحریک حریت و آزادی کے قائد آیت الله شیخ عیسی قاسم نے ہفتہ کے روز پارلیمنٹ اور بلدیاتی انتخابات میں عوامی شرکت کو خیانت قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات میں بھر پور شرکت کی گئی تو یہ ہماری شکست کے مترادف ہو گی۔

بحرین کی کئی تنظیموں اور جماعتوں نے ان انتخابات کو نمائشی بتا کر اُن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button