اہم ترین خبریںعراق

عراق کے F-16 طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

شیعیت نیوز: گذشتہ روز  عراق کے F-16 طیاروں نے صوبہ صلاح الدین میں داعش کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

عراق کے سرکاری میڈیا کے مطابق، F-16 طیاروں کے حملے میں کم از کم داعش کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آج عالم اسلام تمام تر وسائل ہونے کے باوجود استعماری قوتوں کا محتاج ہے ،علامہ آغا حسین مقدسی

دوسری جانب عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی نے گذشتہ ہفتے موصل میں دہشت گردوں کے خلاف نیا آپریشن کرنے کی خبر دی۔

حشد الشعبی کے اعلان کے مطابق، صوبہ نینوا میں کئے گئے اس آپریشن میں حشد الشعبی ہیڈ کوارٹر کے 59ویں ڈویژن کی فورسز کو کامیابی ملی۔

اس آپریشن کے دوران ’’بادوش‘‘ سیکٹر کے فوجی افسر سمیت داعش کے تین دہشت گرد فرار ہوتے ہوئے مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ شہنشاہ نقوی پر پر قسم کی پابندی کو مسترد کرتےہیں، سربراہ جعفریہ الائنس علامہ رضی جعفرنقوی

دریں اثناء حشد الشعبی، عراقی فوج اور سکیورٹی فورسز نے گذشتہ ماہ نو اکتوبر کو موصل کے دیہاتوں اور صحرائی علاقوں کو داعش کے ٹھکانوں سے پاک کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا۔

صوبہ نینوا میں حشد الشعبی کے آپریشن ونگ، انٹیلیجنس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور انجینئرنگ یونٹس کے ساتھ ساتھ انفنٹری اور دیگر شعبوں کی 33ویں اور 59ویں بریگیڈ نے موصل کے جنوب میں تل الریان، المزملات، الابراہیمیۃ اور الحسینیۃ سے داعش کا صفایا شروع کر دیا۔

قابل غور بات یہ ہے کہ صوبہ نینوا کو جون 2017ء میں داعش کے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا تھا۔ لیکن دہشت گرد اب بھی اس صوبے کے پہاڑی اور سرحدی علاقوں میں چھوٹی ٹولیوں کی صورت میں سرگرم رہتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button