سعودی عرب

قطیف کی فضا آل سعود مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

مشرقی قطیف کے شہریوں نے ایک سعودی نوجوان محمد الحساوی کی تشییع جنازہ میں جو آل سعود کے سکیورٹی اہلکاروں کے انسان سوز تشدد اور ایذاؤں کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا آل سعود مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین کے ہاتھوں میں العوامیہ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے سعودی نوجوان محمد الحساوی کی تصاویر تھیں جنہیں جنوری 2017 میں آل سعود کے کارندوں نے گرفتار کر کے دمام جیل میں ڈال دیا اور وہ کئی سال تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے دوران شدید ٹارچر اور شکنجوں کی وجہ سے گزشتہ روز اسی جیل میں ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سعودی حکومت کے اس اقدام سے علاقائی و عالمی سطح پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور مختلف اسلامی و غیر اسلامی ملکوں میں سعودی حکومت کی مذمت کی جا رہی ہے۔ خود سعودی عرب میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں آل سعود قبیلے سے نفرت و بیزاری کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں آل سعود کی جابرانہ پالیسی جاری، شیعہ عالم دین شیخ محمد العباد گرفتار

دوسری جانب تبر ابراہیم یا حضرت ابراہیم کی کلہاڑی نامی ایک ہیکنگ گروپ نے ایک کلپ جاری کرکے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے سعودی وزارت داخلہ کے اہم دستاویزات اور خطوط، سعودی عرب کے سی سی ٹی وی کیمروں اور حساس مقامات تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، تبر ابراہیم یا حضرت ابراہیم کی کلہاڑی نامی ہیکنگ گروپ کی جانب سے سعودی وزارت داخلہ کے اہم دستاویزات، خطوط، ان کے کلوز سرکٹ کیمروں اور سعودی عرب کے حساس مقامات تک رسائی کا پہلا کلپ شائع کیا گیا۔

آل سعود کی وزارت داخلہ کے سائبر انفراسٹرکچر میں نقب زنی، اس سائبر انفراسٹرکچر میں وسیع رسائی کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

اس ویڈیو میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ہمارے اگلے طمانچے کا انتظار کرو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button