سعودی عرب

سعودی عرب میں آل سعود کی جابرانہ پالیسی جاری، شیعہ عالم دین شیخ محمد العباد گرفتار

شیعیت نیوز: سعودی حکومت نے ایک بار پھر شیعہ عالم شیخ محمد العباد کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق، شیخ العباد کو سعودی فورسز نے اس وقت گرفتار کیا ہے جبکہ وہ سات ماہ پہلے ہی سعودی جیل سے رہا ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ شیخ محمد العباد سعودی عرب کے صوبۂ الاحساء کے شہر العمران کے معروف شیعہ عالم دین ہیں، جنہیں سعودی فورسز نے 16 ستمبر 2019ء کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شیخ العباد کی گرفتاری کے بعد سعودی سپریم کورٹ نے انہیں ڈھائی سال قید کی سزا سنائی تھی اور یہ سزا کاٹنے کے بعد گذشتہ مارچ میں آزاد ہوئے تھے۔

سعودی عرب کی اعلی عدالت نے بھی شیخ العباد کی گرفتاری کے بعد انھیں ڈھائی برس قید کی سزا سنا دی ۔

یہ بھی پڑھیں : یوم شہداء تمام شہداء کا دن ہے، دیگر خطوں کے شہداء ہمارے شہداء ہیں، حسن نصر اللہ

سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی ایسی صورت میں ہورہی ہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں منجملہ ہیومن رائٹس واچ نے اب تک سعودی عرب میں آزادی بیان پر قدغن اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کی گرفتاری اور انھیں جیل میں بلا سبب قید کئے جانے پر بارہا تنقید کی ہے۔

انسانی حقوق کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے بھی سعودی جیل میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن محمد القحطانی کی صورتحال کو نہایت تشویشناک قرار دیا ہے۔ سعودی عرب میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن محمد القحطانی کو مارچ دو ہزار تیرہ میں گرفتار کر کے پندرہ برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کے سرگرم عمل کارکن محمد القحطانی کو جیل میں کسی سے ملنے کی اجازت نہیں ہے یہاں تک کہ ان کے وکیلوں تک کو ان سے ملنے نہیں دیا جاتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button