مشرق وسطی

قطر نے صیہونی حکومت کے متعدد جاسوسوں کو گرفتار کرلیا

شیعیت نیوز: قطر کی انٹیلی جنس تنظیم نے قطر میں ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو صیہونی حکومت کے لیے جاسوسی کے شبہ میں گرفتار کر لیا۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ہندوستان نے اکتوبر کے آخر میں ایک اعلیٰ عہدے دار کو دوحہ بھیجا تاکہ مذکورہ افسران کی رہائی کے لیے اپنے سفارت خانے کے اہلکاروں کی مدد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان: البوکمال میں ایرانی ایندھن لے جانے والے ٹینکروں پر فضائی حملے

الوطن کے مطابق ان پر عائد الزامات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن انکشاف شدہ مواد صیہونی حکومت کے فائدے کے لیے ان کی جاسوسی کا اظہار کرتا ہے۔

اخبار نے اطلاع دی ہے کہ آٹھ افسران کو قطر کی ایک نجی کمپنی دہراء گلوبل ٹیکنالوجی اینڈ کنسلٹنگ سروسز نے بھرتی کیا تھا، جو قطری بحریہ کو لاجسٹکس اور آلات کی دیکھ بھال جیسی تربیت اور خدمات فراہم کرتی ہے۔

دوحہ نے ستمبر کے آخر میں زیر حراست ہندوستانی افسران کو اپنے اہل خانہ سے فون کال کرنے کی اجازت دی۔ انہوں نے 4 سے 6 سال تک کمپنی کے ساتھ تعاون کیا۔

یہ بھی پڑھیں : جب مسجد الحرام ، خانہ کعبہ کا امام جماعت محمد بن سلمان کیلئے خود کو خفیف و ذلیل کرتا ہے

دوسری جانب اسرائیل اور قطر کے درمیان عارضی طور پر قونصل خانہ کھولنے کے لیے سمجھوتہ ہوگیا ہے۔ قطر میں 20 نومبر سے شروع ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ میں ہزاروں اسرائیلی فٹبال شائقین کی آمد متوقع ہے، جس کے پیش نظر دونوں ممالک اس سفارتی سمجھوتے پر پہنچے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ یروشلم اور دوحہ پچھلے کئی مہینوں سے فٹبال ورلڈ کپ کے دوران ایک قونصل خانہ کھولنے کے لیے بات چیت کر رہے تھے۔ تقریباً 30 ہزار اسرائیلی فٹبال شائقین کی قطر آمد متوقع ہے، تاحال اسرائیل اور قطر کے مابین سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button