اہم ترین خبریںپاکستان

المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کی سینکڑوں سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن ،خیمے اور گرم کپڑوں کی تقسیم

اس موقع ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما شفقت لانگا،ضلع غربی کراچی کے صدر کلیم رضا زیدی، ضلع خیر پور کے صدر مولانا صفدر علی ملاح، ضلع دادو کے صدر اصغرعلی چانڈیو اور دیگر بھی زین رضا رضوی کے ہمراہ موجود تھے ۔

شیعیت نیوز:المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی ڈویژن مسلسل کئی ماہ سے سندھ کے سیلاب متاثرہ ہم وطنوں کی بحالی کیلئے میدان میں مصروف عمل ہے، گذشتہ دنوں زین رضوی ڈائریکٹر المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کی زیر نگرانی سندھ کے علاقوں خیرپور ناتھن شاہ ضلع دادو،ضلع خیرپوراور کنڈیارو میں سینکڑوں سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن ،خیمے اور گرم کپڑے تقسیم کیئے گئے۔

اس موقع ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما شفقت لانگا،ضلع غربی کراچی کے صدر کلیم رضا زیدی، ضلع خیر پور کے صدر مولانا صفدر علی ملاح، ضلع دادو کے صدر اصغرعلی چانڈیو اور دیگر بھی زین رضا رضوی کے ہمراہ موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:  ایم ڈبلیوایم وفد کی حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری اور ملکی سلامتی واستحکام کی دعا

زین رضا نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی ڈویژن سیلاب متاثرہ اہل وطن کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی، ہم دکھ اور پریشانی کی اس گھڑی میں اپنے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وہ مخیرین جنہوں نے ان تمام امور خیریہ میں ہمارے ادارے کے ساتھ تعاون کیا ان کے انتہائی ممنون مشکور ہیں اور دیگر صاحبان ثروت افراد سے بھی ادارے کے ساتھ دل کھول کر تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button