مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض فورسز کے چھاپے، خلاف ورزیاں جاری

شیعیت نیوز: اسرائیلی قابض فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم کے متعدد علاقوں پر چھاپے مارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا اور آباد کاروں نے مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

اسرائیلی قابض فورسز نے بیت لحم کے مشرق میں ہندازہ، العبیات، رخمہ اور ابو انجم کے دیہاتوں اور شہر کے وسط میں وادی شاہین کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مارا۔

اسرائیلی قابض فورسز نے شہر کے مشرق میں واقع گاؤں ہندازا سے تعلق رکھنے والے خلیل شوکا کو انٹیلی جنس جائزے کے لیے ایک رپورٹ سونپ دی جب انھوں نے چھاپہ مارا اور اس کے گھر کی تلاشی لی۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض فوج نے شہر کے شمال میں واقع قلندیہ فوجی چوکی کو بند کردیا۔

قلندیہ چوکی کا علاقہ ناقص انفراسٹرکچر کا شکار ہے اور قابض حکام وہاں سڑکوں اور سیوریج کے نیٹ ورک کی بحالی سے روکتے ہیں۔

درجنوں آباد کاروں نے قابض فوج کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا اور تلمودی رسومات ادا کیں۔

منگل کی صبح، قابض فوج نے القدس سےتعلق رکھنے والے دو بچوں عدی اور محمد الحداد کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا جب کہ منصور ابراہیم العباسی کو علی الصبح اس کے گھر سے السلوان کے جنوب میں واقع قصبے سے گرفتار کرنے کے بعد پوچھ گچھ کی۔

یہ بھی پڑھیں : نابلس میں صیہونی فوجیوں کی گولی سے ایک فلسطینی مہدی حشاش کی شہادت

دوسری جانب غزہ پٹی کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے فریڈم فلوٹیلا مشن کا ایک بار پھر آغاز کیا جائے گا۔

الرسالہ نیوز ایجنسی کے مطابق، غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ زہیر البیراوی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق کی بازیابی کے لئے بین الاقوامی اور عوامی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد غزہ کے محاصرے کو جلد از جلد ختم کرانا ہے۔

البیراوی نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں غزہ کی جانب، بحری جہازوں کی روانگی کے ساتھ ساتھ ذرائع ابلاغ، سیاسی اور عوامی سطح پر بھی، کمپین چلائی جائے گی تاکہ دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ اس اہم موضوع کی جانب مبذول کرائی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اس وسیع کمپین میں، غزہ کے مظلوم عوام، بچوں اور نوجوانوں کو درپیش مشکلات اور زندگی کی ابتدائی ترین ضروریات سے ان کی محرومی کو اجاگر کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ کی پٹی کے بحری محاصرے کو توڑنے کی غرض سے آخری بار اکتیس مئی دو ہزار دس کو فریڈم فلوٹیلا نے، فلسطین کے بحری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جس پر صیہونی فوج نے دھاوا بول کر وحشیانہ انداز میں نو کارکنوں کو شہید جبکہ پچاس دیگر کو زخمی کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button