مشرق وسطی

بحرین کی آل خلیفہ حکومت سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، انسانی حقوق کونسل

شیعیت نیوز: انسانی حقوق کونسل کے رکن ممالک نے بحرین کی آل خلیفہ حکومت سے شیعہ مسلمانوں کی مذہبی آزادی کے احترام اور سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بحرین میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے انسانی حقوق کونسل کے ارکان نے، آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بحرین میں، گھٹن کا ماحول پیدا کئے جانے پر سخت تنقید کرتے ہوئے سیاسی اور انسانی حقوق کی سرگرمیوں کی آزادی پر زور دیا ہے۔

ان ممالک نے بحرین میں سزائے موت، تشدد، بدسلوکی، مذہبی منافرت کے خاتمے اور سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے تحفظ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی کونسل نے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو اس ملک میں سرگرمی کی اجازت دینے کی درخواست بھی کی ہے۔

جنیوا میں ہونے والی اس نشست میں، بحرین میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

یاد رہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کی آمریت کے خلاف پرامن عوامی تحریک کا آغاز سن دو ہزار گیارہ میں ہوا تھا تاہم عوام کے قتل عام، تشدد، شہریت سلب کرنے اور قید کرنے کے باوجود آل خلیفہ کو اس پرامن تحریک کو ختم کرنے میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین ائیر شو میں ممکنہ اسرائیلی شرکت، اومان نے بائیکاٹ کر دیا

دوسری جانب اس ملک کے شرمناک پارلیمانی انتخابات کے خلاف بحرینیوں کے مظاہرے جاری ہیں اور ان کا بائیکاٹ پر اصرار ہے۔

بحرین کے دارالحکومت منامہ کے مشرق میں واقع السنابس اور سار قصبوں کے مکین سڑکوں پر آ گئے اور ملکی انتخابات کے کامیڈی شو کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔

اپنے الگ الگ مظاہروں میں انہوں نے آل خلیفہ حکومت کی دربند جیلوں میں سیاسی اور نظریاتی قیدیوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

مظاہرین نے بحرین میں شیعوں کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم اور اس ملک کی نیشنل اسلامک یونین کے قید سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button