مشرق وسطی

بحرین ائیر شو میں ممکنہ اسرائیلی شرکت، اومان نے بائیکاٹ کر دیا

شیعیت نیوز: اومان کی فضائی کمپنی سلام ائیر نے بحرین کے متوقع ائیر شو سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ اومانی فضائی کمپنی نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ بحرین کے’’ ائیر شو‘‘ میں اسرائیلی کمپنیوں کے  بھی حصہ لینے کی اطلاع سامنے ائی ہے۔

کویت کے بنک فنانس ہاوس نے بھی اس کی سپنسر شپ کرنے والے اداروں کے ‘لوگوز’  میں سے اپنا ’’لوگو‘‘ ہٹا دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی کمپنیا کسی عرب ملک کے ‘ائیر شو ‘ میں پہلی بار شریک ہونے والی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : رافضیوں کی حمایت بندکردو ورنہ! مفتی فضل ہمدرد پر تکفیری ناصبی دہشتگردوں کا حملہ

واضح رہے اومان کے وزیر خارجہ نے ماہ مئی میں یہ بیان دیا تھا کہ ان کا ملک اسرائیل کے سات تعلقات شروع نہیں کرے گا نہ ہی اس وقت تک اسرائیل کے ساتھ اپنے معاملات کو نارمل بنائے گا جب تک کہ فلسطین کا مسئلہ طے نہیں ہو جاتا ۔

اب اومان نے بحرین کے ائیر شو سے متعلق ویب سائٹ سے اپنا نام ہٹا دیا ہے۔ اس سے پہلے خلیجی ملکوں میں  اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی مخالف  اداروں نے بحرین ائیر شو سے خود کو الگ کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں ہالووین فیسٹول کے انعقاد پر کڑی نکتہ چینی

واضح رہے یہ ائیر شو نو نومبر کو منعقد ہو گا۔ خلیجی ممالک میں قائم اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے مخالف اداروں نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کی چار کمپنیوں کی بحرینی ائیر شو میں حصہ لیں گی۔

اسرائیل کی یہ وہی کمپنیاں ہیں جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری اور قتل و غارتگری میں حصہ لیتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button