اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب میں ہالووین فیسٹول کے انعقاد پر کڑی نکتہ چینی

شیعیت نیوز: سوشل میڈیا صارفین نے سعودی عرب میں ہالووین فیسٹول کے انعقاد پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے آل سعود کی اخلاقی پستی کی علامت قرار دیا ہے۔

نیوز ایجنسی تسنیم کےمطابق سعودی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آل سعود کفر اور اخلاقی پستی کی ترویج کا ہش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ سعودی سوشل میڈیا صارفین نے حکومت پر اخلاقی پستی، اور کفر کی ترویج جیسے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

یہ ہیش ٹیگ سعودی عرب میں ہالووین فیسٹول کے انعقاد کے بعد سامنے آیا ہے جس پر سعودی شہریوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ان دنوں جو ہورہا ہے وہ انتہائی شرمناک اور وحشتناک ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کو شاہی حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن اور پھانسیوں کے علاوہ غیر اخلاقی کلچر کی ترویج کا بھی سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کا دہشت گردی کے الزام میں احمد آل ادغام سمیت 8 بچوں کو پھانسی دینے کا اعلان

دوسری جانب سعودی عرب کی فضائیہ کا فائٹر طیارہ ایف 15 مشق کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تاہم زمین پر گرنے سے قبل پائلٹس طیارے سے چھلانگ لگا کر بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق کنگ عبدالعزیز ایئر بیس میں تربیتی مشق کے دوران ایف-15 لڑاکا طیارہ دوران پرواز اچانک ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ طیارے کے گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اُٹھی اور طیارہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ دونوں پائلٹس جدید انخلا کرسیوں کی مدد سے طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ پائلٹس زمین پر بحفاظت اتر آئے۔ طیارہ جس جگہ گرا وہاں بھی کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

جس علاقے میں طیارہ گرنے کا واقعہ پیش آیا وہاں حوثیوں نے ماضی میں حملے کیے تھے تاہم سعودوی اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی نے اس واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث تباہ ہوا۔

ترجمان سعودی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف 15 ایس طیارہ میں پیدا ہونے والی فنی خرابی سے متعلق جاننے کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button