دنیا

پینٹاگون کا یوکرین کو سیٹلائیٹ رابطے کا نظام فراہم کرنے کا اعلان

شیعیت نیوز: پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کی روس کے ساتھ جنگ کے دوران اسے چار سیٹلائٹ رابطے کے نظام فراہم کر رہا ہے۔

امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس یوکرین جنگ کے دوران یوکرین کی مدد کے لئے سیٹلائٹ رابطے کا نظام فراہم کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن بھر میں شادی کی تقریبات کو فروغ دینا؛ نرم جنگ سے لڑنے میں یمنیوں کی حکمت عملی

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو چار عدد سیٹلائٹ رابطے کے سسٹم کی فراہم کر رہا ہے جن کی مالیت 275 ملین ڈالر ہے۔

پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے بتایا کہ سیٹلائٹ رابطے کے ان نظاموں سے یوکرین فوج زیادہ موثر ہو جائے گی اور اس ملک کے لیڈروں کا کمانڈر سے رابطہ اور کنٹرول سسٹم بہتر ہو جائے گا۔

پیٹناگون کی ترجمان نے مزید کہا کہ یہ سستم اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس کی جگہ نہیں لیں گے بلکہ یہ یوکرینی فوج کے لئے میدان جنگ میں ایک دوسرے سے رابطے کا موثر ذریعہ فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی نظریاتی کونسل میں شیعہ مکتب فکر کی نمائندگی مزیدکم کردی گئی،ملت تشیع کا اظہارتشویش

جب کہ روس یوکرین کی مواصلاتی لائنوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ اس کی جوابی کاروائی کی صلاحیت کو کمزور کیا جا سکے اور اس حوالے سے یوکرین کی ٹیلی کمیونیکشن اور سیکورٹی تنصیبات روسی حملوں کی مسلسل زد پر ہیں۔

امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے خلا میں موجود سیٹلائٹوں اور دوسرے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button